شہری ہوابازی کی وزارت

اے اے آئی کے 7 ہوائی اڈوں کا ایئر پورٹ کونسل انٹر نیشنل کے ذریعے صارفین کے اطمینان کے پیمانے ‘‘ وائس آف کسٹمر ریکگنیشن ’’ اعزاز 2021 کے لئے انتخاب

Posted On: 10 FEB 2022 3:52PM by PIB Delhi

 سات اے اے آئی ہوائی اڈوں، چنئی، کولکاتہ، گوا، پنے، پٹنہ، بھونیشور اور چنڈی گڑھ کو جنہوں نے 2021 میں اے سی آئی   -اے ایس کیو سروے میں حصہ لیا تھا۔ وائس آف کسٹمر رکگنیشن کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جو ایئر پورٹس کونسل انٹر نیشنل (اے سی آئی ) ورلڈز وائس آف کسٹمر پہل کے تحت ہوتا ہے۔ ایئر پورٹس کونسل انٹر نیشنل نے ان ہوائی اڈوں کی نشاندہی اور اعترف کے لئے وائس آف دی کسٹمر پہل کا آغاز کیا ہے، جو اپنے صارفین کو بہترین سہولتیں دیتے ہیں اور جنہوں نے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران بھی اپنے  اس   عزم  کو جاری رکھا۔

ایئر پورٹ سروس کوالٹی (اے ایس کیو)سروے دنیا کا ممتاز اور با وقار عالمی  بینچ مارکنگ کا پروگرام ہے، جس میں کسی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کے اطمینان کو جانچا جاتا ہے ااور یہ ایئر پورٹس کونسل انٹر نیشنل کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔ اے کیو آئی ایوارڈ دنیا بھر کے ہوائی اڈوں میں سے ان کا انتخاب کرتا ہے، جو خود ان کے مسافروں کے ذریعے بہترین خدمات کا اعتراف حاصل کر چکے ہیں۔  

****************************

 

U NO 1444

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1797358) Visitor Counter : 129