اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی ایل کا خالص منافع مالی سال 2022کی تیسری سہ ماہی میں 12فیصد بڑھ گیا؛ گرم دھات، خام اور قابل فروخت فولاد کی اب تک کی بہترین پیداوار

प्रविष्टि तिथि: 10 FEB 2022 12:23PM by PIB Delhi

فولاد کی وزارت کے تحت اسٹیل  اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل ) نے کل یہاں مالی سال 22-2021 (مالی سال 22) کی تیسری سہ ماہی  اور نویں مہینے   کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا اعلان کیا۔

مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی اور مالی سال 2022 کے نویں مہینے  کے دوران سیل کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں

  • گرم دھات، خام اورقابل فروخت اسٹیل کی اب تک کی بہترین کیو3 اور 9ایم  پیداوار۔
  •  

سی پی ایل وائی  کے مقابلے مالی سال 2022کی تیسری سہ ماہی  میں خالص منافع میں 12فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 2022کے نویں مہینے کے دوران   خالص منافع بڑھ کر9597کروڑروپے ہوگیا جوکہ سی پی ایل وائی کے دوران  کے  منافع  کے مقابلے میں 409کروڑ روپے زیادہ ہے۔

آپریشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی سی پی ایل وائی  کے مقابلے میں مالی سال 2022کی تیسری سہ ماہی میں  28فیصد  بڑھ کر 25,245 کروڑ روپے اور 59فیصد  بڑھ کر مالی سال 2022کے نویں مہینے میں 72,715 کروڑ روپے ہو گئی۔

31.12.2021 تک قرضے 19,128 کروڑ روپے تھے۔

سیل کی کارکردگی ایک نظر میں

 

مالی سال 22کی تیسری سہ ماہی

مالی سال 21کی تیسری سہ ماہی

مالی سال 22کانواں مہینہ

مالی سال 21کانواں مہینہ

مالی کارکردگی کروڑروپے میں

ای بی آئی ٹی ڈی اے

3659

5294

17581

7267

پی بی ٹی

1931

3645

12829

2271

پی اے ٹی

1443

1283

9597

406

فزیکل کارکردگی ملین ٹن میں

گرم دھات کی پیداوار

4.886

4.798

13.816

11.606

خام فولاد کی پیداوار

4.531

4.368

12.77

10.659

قابل فروخت فولاد کی پیداوار

4.365

4.153

12.455

10.184

کمپنی نے سہ ماہی کے ساتھ ساتھ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے نو مہینوں کے دوران اپنی بہترین فزیکل کارکردگی پیش کی ہے۔ تاہم، کمپنی کے کنٹرول سے باہر مختلف عوامل کی وجہ سے مالی سال 22 کی تیسری سہ ماہی کی مالی کارکردگی میں یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے۔ جس میں بنیادی طور پر درآمدی اور دیسی کوکنگ کول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ شامل ہے۔ معیشت میں مجموعی طور پر مثبت نقطہ نظر اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں اضافے کے لیے مرکزی بجٹ میں اعلانات کے ساتھ، آنے والی سہ ماہیوں میں کارکردگی بہتر ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی کی توجہ اپنے قرضوں کو کم کرنے پر مرکوز ہے اور یہ دوسری سہ ماہی  کے مقابلے میں تقریباً 15فیصد کی کمی سے ظاہر ہوتا ہے۔

*****

ش ح ۔ م م ۔ ع آ

U-1419


(रिलीज़ आईडी: 1797166) आगंतुक पटल : 149
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil