نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر نے ہندوستانی ثقافت اور وراثت کی حفاظت کرنے کی ضرورت پر زور دیا
جناب نائیڈو نے عقیدت مندوں کو درشن کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیرومالاتروپتی دیوستھانم کی کوششوں کی تعریف کی
نائب صدر نے تیرومالا مندر کا دورہ کیا، بھگوان وینکٹیشور کی پوجا ارچنا کی
Posted On:
10 FEB 2022 12:36PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اپنی فیملی کے ممبران کے ساتھ آج آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع تیرومالاتروپتی دیوستھانم کا دورہ کیا اور بھگوان وینکٹیشور کی پوجا ارچنا کی۔
پوجا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے مندر کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک میں امن اور عوام کی خوش حالی کے لیے دعا کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روحانیت کچھ اور نہیں بلکہ خدمت کرنے کا جذبہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھگوان وینکٹیشور کا درشن کرنے سے انہیں عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ حاصل ہوتا ہے۔
جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور وراثت میں اتحاد، امن اور سماجی ہم آہنگی کی ہمہ گیر اقدار موجود ہیں اور ہر شخص کو ان کی حفاظت کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر، نائب صدر نے عقیدت مندوں کو درشن کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مندر کے اہلکاروں کی تعریف کی۔
*****
ش ح۔ ق ت۔ ت ع
U NO:1418
(Release ID: 1797142)
Visitor Counter : 178