وزارتِ تعلیم

اسکول کی سطح کے نصاب میں زراعت کے مختلف پہلو

Posted On: 09 FEB 2022 2:26PM by PIB Delhi

زراعت کو درپیش چیلنجوں کے حل سمیت  زراعت سے متعلق خدشات کو مختلف مراحل پر طلباء کی علمی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے، تعلیمی تحقیق وتربیت کی قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) کے سائنس کے نصاب میں تمام مراحل میں شامل کیا گیا ہے۔ زراعت کے خدشات اور مسائل سے متعلق مواد کو این سی ای آر ٹی کی سائنس کی نصابی کتابوں کے مختلف ابواب میں کلاس VI سےX اور کلاس XI سے XII کے لیے  بایولوجی کی نصابی کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔مزید برآں، زراعت کو درپیش چیلنجوں کو این سی ای آر ٹی کی XII کلاس جغرافیہ کی نصابی کتاب میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کا نام ہے ’’انڈیا: لوگ اور معیشت‘‘۔ ان نصابی کتابوں کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے، کلاس IX سے XII کے نصاب میں ’زراعت‘ کو ہنر کے مضمون کے طور پر اور کلاس IX اور XII میں ’باغبانی‘ کو ہنر کے مضمون کے طور پر شامل کیا ہے۔ مزید برآں، طلباء کو زراعت کے شعبے میں ، حکومت کی طرف سے ’’فارمرس پورٹل آف انڈیا‘‘ اور ’’قومی مشن برائے پائیدار ترقی‘‘ کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1357



(Release ID: 1796938) Visitor Counter : 130