شہری ہوابازی کی وزارت
دوہزار چودہ (2014) کے بعدائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیاکارگو لاجسٹکس الائٹ سروسز کمپنی لمٹیڈ نے 27 اضافی گھریلو ائیر کارگوٹرمنلز تعمیر کئے ہیں
Posted On:
07 FEB 2022 4:25PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر مملکت ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2014 تک ملک میں 11 گھریلو ائیر کارگوٹرمنلز اور 19 بین الاقوامی ائیر کارگو ٹرمنلز تھے۔ائیر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) / اے اے کارگو لاجسٹکس اینڈ الائڈ سروسز کمپنی لمٹیڈ (اے اے آئی سی ایل اے ایس) نے مزید 27 گھریلو ائیر کارگو ٹرمنل تعمیر کئے اس کے علاوہ مشترکہ پروجیکٹ ، جے وی / پبلک پروائیویٹ شراکت داری اور اسٹیٹ گورنمنٹ ائیر پورٹس ہیں ،جو گھریلو کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل ائیر کارگو ٹرمنل کے قیام کے عمل میں بھی مصروف ہیں ۔ اس طرح کارگو سے نمٹنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،جس سے سامان کی تیزی سے نقل وحمل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اے اے آئی سی ایل اے ایس کارگو کی ویلیوم کے لئے سہولت کے مطابق ٹائر -2 اور ٹائر -3شہروں سمیت گھریلو کارگو ٹرمنلز کے قیام کے ذریعہ کارگو سے نمٹنے کی سہولتوں کے قیام کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ اس کے نتیجے میں امرتسر ، مدھورئی ، منگلور ،وشاکھا پٹنم ،چنئی ،اندور ، کولکتہ ، احمد آبا د ،رائے پور ، اورنگ آباد ، بھوبنیشور، وارانسی ، گوا ،سری نگر ،رانچی ،تریویندرم ، گواہاٹی ، وجے واڑہ ،باگ ڈوگرہ ، جموں ، لیہہ ،سورت ، بھوپال ،دہرہ دون ، راجہ مندری ، تروپتی اور ہبّلی میں 2014 کے بعد اے اے آئی سی ایل اے اس کی جانب سے مزید 27 گھریلو ائیر کارگو ٹرمنل تیار کئے گئے ۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1280
(Release ID: 1796392)
Visitor Counter : 212