بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای شعبے کو مدد

Posted On: 07 FEB 2022 3:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 فروری، 2022/ سمادھان پورٹل پر 03.02.2022 کو ، دستیاب معلومات کے مطابق 01.04.2020 سے اب تک بہت چھوٹے اور چھوٹے شعبے کے کل بقایہ جات 11741.21 کروڑ روپے ہیں۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے بہت چھوٹے، چھوٹے اور  اوسط  کاروباروں کی ترقی سے متعلق قانون 2006، کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں چھوٹے اور چھوٹے کاروبار کی زیر التوا ادائیگیوں کے کیسز سے نمٹنے کے لیے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروبار کی سہولت سے متعلق کونسلوں کو قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ وزارت نے 30.10.2017 کو سمادھان کے نام سے ایک ویب پورٹل بھی شروع کیا ہے جس کا مقصد اشیاء اور خدمات کے خریداروں سے ایم ایس ایم ای کے بقایہ جات پر نظر رکھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سمادھان پورٹل کے اندر ایک خصوصی ذیلی پورٹل 14.06.2020 کو شروع کیا گیا ۔ یہ پورٹل ایم ایس ایم ای کو حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں نیز سی پی ایس ای کے ذریعے بقایہ جات اور مہانہ ادائیگیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایم ایس ای کی زیر التوا ادائیگیوں کے معاملات بھی اٹھاتی ہے۔

حکومت ہند نے معیشت خاص طور پر ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کے لیے آتم نربھر بھارت کے تحت بہت سے اقدامت کا اعلان کیا ہے۔  ان اقدامات میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں : (1) غیر منافع بخش ایم ایس ایم ای کے لیے 20000 کروڑ روپے کے ذیلی قرضے  (2) فنڈز  (ایس آر آئی فنڈ کے  ایم ایس ایم ای فنڈ کے ذریعے) 50000 کروڑ کے حصص کا ڈالا  جانا؛ (3) ایم ایس ایم ای  سمیت کاروبار کے لیے تین لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی قرض گارنٹی اسکیم  (جو نتیجتاً 5 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی ہے)؛ (4) ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف؛ (5) 200 کروڑ روپے تک کی سرکاری خرید کے لیے کوئی عالمی ٹینڈرز نہیں ۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت بہت چھوٹی  اور چھوٹی صنعتوں کے لیے قرض گارنٹی اسکیم پر عمل درآمد کرتی ہے جس کے تحت نئی اور موجودہ بہت چھوٹی  اور چھوٹی صنعتیں کا مینوفیکچرنگ کرتی ہے یا خدمات انجام دیتی ہیں۔ وہ بینکوں اور قرض دینے والے رکن اداروں سے  200  لاکھ روپے تک کی رقم گارنٹی کے بغیر قرض حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ جانکاری ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1252

 


(Release ID: 1796362) Visitor Counter : 139