عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بجٹ 2022 ہندوستان کے لئے ایک اہم عالمی رول کا عکاس ہے اور آزادی کے 75 برس والے ہندوستان کو آزادی کے 100 سال والے ہندوستان کی جانب مرکوز کرنے کے لئے ہے
انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل رخی ہے اور اس کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں میں ان تمام امکانات کو بروئے کار لانا ہے، جنہیں اب تک کام میں نہیں لایا گیا
مرکزی بجٹ 23-2022تسلسل اور حکومت کے موقف میں جرأت کا مظہر ہے
Posted On:
05 FEB 2022 7:27PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے پی ایم او، عملے،شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ بجٹ 2022 ہندوستان کے لئے ایک کلیدی عالمی رول کا عکاس اور آزادی کے 75 سال والے ہندوستان کو آزادی کے 100 سال والے ہندوستان کی جانب لے جانے کا مظہر ہے۔
بجٹ 23-2022 پر متعلقہ اکابرین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہیں مودی سرکار کے پیش کردہ تمام 10 بجٹوں میں موجود رہنے کا اعزاز حاصل ہے، جن میں 2014 میں ان کی سرکار قائم ہونے کے فوراً بعد جناب ارون جیٹلی کا پیش کردہ ووٹ آن اکاؤنٹ بھی شامل ہے اور یہ کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بجٹ کے رجحان میں تسلسل، اعتماد اور جرأت پر رہی ہے اور یہ 3 ‘‘ سیز’’ ہر بجٹ میں نمایاں ہیں۔
اس پروگرام کا اہتمام بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا تھا اور اس میں ممتاز ماہرین اقتصادیات، دانشوران، کاروبار اور تجارت کے اکابرین اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آزادی کے فوراً بعد نہرووادی برسوں میں ہندوستان ایک بند معیشت تھا، جبکہ 1990 میں یہ کھلنا شروع ہوا، لیکن وزیراعظم نے اسے ایک متحرک، متنوع، سرگرم اور مستقبل رخی معیشت میں بدل دیا ہے۔ خاص طور پر کووڈ کے بعد پوری دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے اور وہ ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دنیا ہماری قیادت میں آگے بڑھنے کو تیار ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم دنیا کی قیادت کرنے کو تیار ہیں۔ بجٹ 23-2022 میں اس معاملے کا ازالہ کیا گیا ہے۔ اس بجٹ کے تحت ہم ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی معیشت کے ذریعے پیش قدمی کر رہے ہیں اور یہ ہندوستان کے تمام تر امکانات کو بروئے کار لانے کی جانب رواں ہیں، جن میں گہرے سمندر کے وسائل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ہمیں تدبرانہ بجٹ دیا ہے ، جس میں اگلی نسل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، نہ کہ اگلے انتخابات پر۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مستقبل کی معیشت جدید خیالات اور اختراع کی معیشت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 23-2022 میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی مستقبل رخی بصیرت صاف جھلکتی ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بجٹ سے روزگار حاصل نہیں ہو رہے ہیں، وہ لوگ سرکاری تنخواہوں والے روزگار کے قیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 72 لاکھ کروڑ روپئے کے کیپٹل اخراجات سے ہی تقریباً 3 لاکھ روزگار حاصل ہوں گے اور 130000 کروڑ روپے کی لاگت سے 45000 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر سے روزگار ملیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسٹارٹ اپ بوٹ لیب کے نوجوانوں نے ان کی وزارت کی جانب سےمدد کے بعد حالیہ بیٹنگ ریٹریٹ میں لائٹ شو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعمال کئے گئے ڈرون کو صنعتیں حاصل کریں گی اور یہ بھی آمدنی کا ذریعہ ہے۔
جن شعبوں پر زیادہ کام نہیں ہوا ہے، ان کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بجٹ میں ارضیاتی سائنس کے لئے مختص بجٹ 2500 کروڑ روپے تک ہے اور گہرے سمندر کے مشن کے لئے مختص 4000کروڑ روپے اس کے علاوہ ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بجٹ میں کیمکل سے پاک کاشتکاری، پائیدار اسٹارٹ اپس، ڈرون ٹیکنالوجی اور مختلف مبنی بر ٹیکنالوجی اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسی معیشت پر توجہ مرکوز کی ہے، جو جدید خیالات، اختراع اور مستقبل رخی سوچ پر مبنی ہو۔
بی جے پی صدر رویندر رینا نے اختتامی کلمات ادا کئے اور جموں یونیورسٹی کے پروفیسر دیپانکر سین نے بجٹ پر ماہرانہ رائے پیش کی۔
****************************
U NO 1208
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1796026)
Visitor Counter : 174