اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے خواجہ معین الدین چشتی کے 810ویں عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ، راجستھان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ‘‘چادر’’ پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا فلسفہ، وژن اور صوفی سنتوں کی ثقافت اور جامع ترقی کے تئیں ان کی عہدبستگی بھارت کو ‘‘وشو گرو’’ بنانے کے لئے ‘‘مؤثر منتر’’ ہے: جناب نقوی

Posted On: 06 FEB 2022 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06 فروری،2022۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج خواجہ معین الدین چشتی کے 810ویں عرس کے موقع پر راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ‘‘چادر’’ پیش کی۔ جناب نقوی نے وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے سالانہ عرس کے موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک خواجہ معین الدین چشتی کے معتقدین اور پیروکاروں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘دنیا بھر میں خواجہ معین الدین چشتی کے پیروکاروں کو ان کے 810 ویں عرس پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔ اجمیر شریف میں چادر چڑھا کر میں عظیم صوفی سنت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پوری دنیا کے لیے انسانیت کا پیغام دیا۔ کثرت میں وحدت ہندوستان کی شناخت ہے۔ ملک میں مختلف فرقوں، برادریوں اور عقائد کا ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنا ہماری طاقت ہے’’۔

جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘عظیم سنتوں، مہاتماؤں، پیروں، فقیروں نے مختلف ادوار میں ملک کے سماجی اور ثقافتی تانے بانے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس شاندار روایت میں خواجہ معین الدین چشتی کا نام لیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرے کو محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا’’۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ‘‘غریب نواز کا فلسفہ اور اصول آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے، عرس جو کہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت ہے، ان کے معتقدین کے ایمان کو مزید مضبوط کرے گا۔ درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک کی خوشیوں اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں’’۔

سماج کے تمام طبقات کے لوگوں نے وزیر اعظم کی طرف سے پیش کی گئی ‘‘چادر’’ کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا فلسفہ، وِژن اور صوفی سنتوں کی ثقافت اور جامع ترقی کے تئیں ان کی عہدبستگی ہندوستان کو ‘‘وشو گرو’’ بنانے کے لئے ‘‘مؤثر منتر’’ ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج پوری دنیا امید اور اعتماد کے ساتھ وزیر اعظم جناب مودی کی طرف ‘‘امن کے مشعل بردار’’ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ یہ ان صوفی سنتوں کے آشیرواد اور جناب مودی کو سماج کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ غریب نواز کی زندگی ہمیں فرقہ وارانہ اور سماجی ہم آہنگی کے عزم کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ اتحاد ان قوتوں کو شکست دے سکتا ہے، جو معاشرے میں تفرقہ اور تصادم پیدا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ خواجہ معین الدین چشتی کی تعلیمات پوری دنیا میں امن اور ہندوستان کی ثقافت اور عزم کا موثر پیغام ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1216



(Release ID: 1795989) Visitor Counter : 207