نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

قومی نوجوان کوبااختیار بنانےکے پروگرام کی اسکیم کے تحت 22-2021 سے 26-2025 کی مدت کے لئے 2710.85  کروڑ روپے کا بجٹ مختص


جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  نے آر وائی ای ایس کے اسکیم کو جاری رکھنے اور اسے قومی اہمیت کی اسکیم بنانے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 04 FEB 2022 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4فروری 2022۔

نوجوانوں کی شخصیت اور قیادت کی  خوبیوں کو فروغ دینے اور انہیں  قومی تعمیر کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے مقصد سے حکومت نے 15ویں مالی  کمیشن سائیکل (22-2021 سے 26-2025 تک) کی مدت کے لئے 2710.65 کروڑ روپے کے  اخراجات پر  ’قومی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگرام‘ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

نوجوانوں کےا مور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  قومی نوجوانوں کو بااختیار بنانےکے پروگرام (آر وائی ایس کے) اسکیم کو جاری رکھنے کو منظور دینےکے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی  کا شکریہ  ادا کیا۔وزیر موصوف نے کہاکہ ’وزارت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ، میں قومی  نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے  پروگرام  کی اسکیم کی مدت کار کو  آئندہ پانچ برسوں کے لئے  بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے قومی اہمیت کی اسکیم بنانے کےلئے وزیراعظم کے تئیں اپنی گہری احسان مندی  ظاہر کرتا ہوں۔‘‘

آر وائی ایس کے اسکیم نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی خصوصی مرکزی شعبے کی اسکیم ہے۔ قومی  نوجوان پالیسی،2014 میں ’نوجوان ‘ کی تعریف کے مطابق ، اسکیم سے مستفید ہونےوالے 15-29 سال کے  عمر زمرے کے  نوجوان ہیں۔خصوصی طور پر  کم عمر  کے لئے پروگرام کے عوامل کے لئے ،مستفید ہونے والے 10-19 سال کی عمر زمرے میں ہیں۔   آر وائی ایس ک اسکیم کے   پروگرام  درج ذیل سات ذیلی اسکیموں کےذریعہ نافذ کئے جاتےہیں:

  1. نہرو یوا کیندر سنگھٹن (این وائی کے ایس)
  2. قومی نوجوان کور(این وائی سی)
  • iii. نوجوانوں اور نوخیزوں کی ترقی کے لئے قومی پروگراموں (این پی وائی اے ڈی)
  • iv. بین الاقوامی تعاون
  1. نوجوانوں کے لئے ہوسٹل (وائی ایچ)
  • vi. اسکاؤنٹنگ اور گائڈنگ تنظیموں کو امداد
  1. قومی نوجوان قیادت پروگرام  (این وائی ایل پی)

آر وائی ایس کے اسکیم کا پہلا مقصد نوجوانوں کو  اپنے متعلقہ علاقوں میں اعلی کارکردگی کے لئے کوشش کرنے کے لئے ترغیب دینا اور انہیں  فروغ کے عمل میں سب سے آگے لانا ہے۔ اس اسکیم سے قومی -تعمیر کے لئے نوجوان توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آر وائی ایس کے اسکیم کا مقصد قومی یکجہتی ، بہادری کےکام نوجوان قیادت اور شخصیت کا فروغ نوخیزوں کا فروغ، اورانہیں بااختیاربنانے،  تکنیکی اور  وسائل کی ترقی کو بڑھاوا دینا ہے ۔

 آر وائی ایس کے  اسکیم کے پروگرام میں  اسکلنگ اینڈ ہولڈنگ، آتم نربھر بھارت، کووڈ -19 سے مقابلہ: بڑےپیمانے پر بیداری اور ایکشن مہم، آفات کے خطرے کو کم سے کرنا اور تیاری ٹیموں کی تشکیل، نوجوان قیادت فٹ انڈیا موومنٹ، یوتھ ویلنیس ، اینڈ پازیٹیو لائف اسٹائل، (مثبت طرز زندگی) قومی اہمیت کے دنوں کو منانا ، یومِ نوجوان  اور ہفتہ ،  ضلع  نوجوان کانفرنس، شمال مشرقی نوجوانوں کے پروگرام اور  دیگر نوجوان  لین دین پروگرام شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کارپوریٹ امور کی وزارت سے  سرمایہ کاری تعلیم  اور حفاظتی خزانہ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کے سرمایہ سے بیداری سےمتعلق پروگرام  کا انعقاد بھی اس اسکیم  میں شامل ہے۔اس کے علاوہ قومی  نوجوان فیسٹول ، شمال مشرقی  یوتھ فیسٹول،سربراہ کانفرنس /میٹنگیں/کانفرنس جیسے  برکس یوتھ سمٹ، یوتھ 20 سمٹ، آئی بی ایس اے یوتھ سمٹ، کامن ویلتھ یوتھ  میٹنگس ، ایس سی او میٹنگز، وغیرہ کا انقعاد کیا جاتا ہے۔

نوجوانوں کےا مور اور کھیل کی وزارت کو آر وائی ایس کے اسکیم کےتحت قومی یوتھ سیلف ہیلپ  رجسٹری کے بنانے کے 41.60 کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کئے گئےہیں۔ قومی یوتھ سیلف ہیلپ رجسٹری کے رضا کاروں کی تیز تراور موثر تعیناتی کی  سہولت ہوگی  اور ملک میں رضاکار پروگراموں کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ ممکن ہوگی۔

من کی بات  پروگرام میں وزیراعظم کی اپیل پر آر وائی ایس کے   اسکیم کے تحت قومی یوتھ پارلیمنٹ  کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پہلی قومی   یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد 19-2018 میں کیا گیا تھا اور سال 21-2020 کے دوران 234353 نوجوانوں کی حصہ داری کے ساتھ 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  قوم یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

وزارت  اقوام متحدہ کی  ایجنسیوں جیسے یو این وی /یو این ٹی پی اور دولت مشترکہ  نوجوان  پروگرام  (سی وائی پی) کے ساتھ مختلف نوجوانوں سےمتعلق   مسائل پر بھی  تعاون کرتی ہے۔

وزیراعظم کے نظریہ اور سمت کے مطابق نوجوانوں کےامور اور کھیل کی وزارت ملک بھرمیں  نوجوانوں کی ترقی اور ان کے استحکام کے لئے آر وائی ایس اسکیم کے تحت   پروگراموں کو نافذ کررہی ہے۔ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصےکے طور پر  نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر نے  سووچھ بھارت مہم چلائی تھی جس میں 1.14 کروڑ کلوگرام سے زیادہ کچرا، خصوصی طور سے ایک بار استعمال ہونےو الی پلاسٹک کو  اکٹھا کیا گیاتھا جس میں پورےملک کے 98 لاکھ سے زیادہ  نوجوان رضاکاروں نے حصہ لیا تھا۔نوجوانوں کے امور کے محکمہ کی سرگرمیوں میں سے ایک  نوجوانوں کے درمیان رضاکار بننے کو مقبول بنانا ہے کیونکہ  رضاکار نوجوانوں کو  ایک دوسرےسے سیکھنے  اور مواقع  اور وسائل کو تلاش کرنے ، خود اعتمادی صلاحیت سازی  کرنا سیکھتے ہیں۔  انہیں  بڑے پیمانے پر رضاکارانہ خدمت میں  حصہ لینے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جیسا کہ کووڈ-19 وبا اور سووچھ بھارت ابھیان کے دوران  نوجوان رضاکاروں کی حصہ داری سے  واضح ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1135



(Release ID: 1795693) Visitor Counter : 142