خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی صنعتوں کے لیے آتم نربھر بھارت پیکج
Posted On:
04 FEB 2022 2:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 فروری 2022:
آتم نربھر بھارت پہل کے حصے کے طور پر فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت نے 2020-21 سے 2024-25 کے دوران کریڈٹ مربوط گرانٹ کے ذریعے 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے قیام/ اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری معاونت فراہم کرنے کے لیے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ صنعتوں (پی ایم ایف ایم ای) کی مرکزی سرپرستی والی وزیر اعظم فارملائزیشن اسکیم کو نافذ کیا ہے جس میں 10,000 کروڑ روپے کے اخراجات شامل ہیں۔
اس اسکیم میں کریڈٹ تک رسائی میں اضافے، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کو مضبوط بنا کر مربوط سپلائی چین کے ساتھ انضمام، مشترکہ خدمات تک رسائی میں اضافہ، اداروں کے استحکام نیز فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تحقیق اور تربیت کے ذریعے بہت چھوٹی صنعتوں کی معاونت کا تصور کیا گیا ہے۔
اسکیم کے تحت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو فراہم کی گئی مدد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
- انفرادی بہت چھوٹی صنعتوں کی معاونت: کریڈٹ سے منسلک کیپیٹل گرانٹ اہل پروجیکٹ لاگت کا 35 فیصد کی شرح پر، زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ روپے فی اکائی؛
- ایف پی اوز/ ایس ایچ جیز/ پروڈیوسر کوآپریٹوز کی معاونت: کریڈٹ لنکڈ گرانٹ 35 فیصد کی شرح پر - کلسٹرز اور گروپوں جیسے ایف پی اوز/ ایس ایچ جیز/ پروڈیوسر کوآپریٹوز کو چھانٹنے، گریڈنگ، اسٹوریج، کامن پروسیسنگ، پیکیجنگ، مارکیٹنگ، ٹیسٹنگ وغیرہ کے لیے ان کی پوری ویلیو چین کی معاونت کے لیے۔
- iii. بنیادی سرمائے کے لیے ایس ایچ جیز کی معاونت: بیج کا سرمایہ 40,000 روپے فی رکن فوڈ پروسیسنگ میں شامل ایس ایچ جی کے ورکنگ کیپیٹل اور چھوٹے آلات کی خریداری کے لیے ۔
- iv. مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی معاونت: مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے لیے ایف پی اوز، ایس ایچ جیز، کوآپریٹوز، کسی بھی سرکاری ایجنسی یا نجی کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے کریڈٹ سے منسلک گرانٹ 35 فیصد کی شرح پر۔ مشترکہ بنیادی ڈھانچہ دیگر اکائیوں اور عوام کے لیے بھی دستیاب ہوگا تاکہ صلاحیت کے کافی حصے کے لیے خدمات حاصل کرنے کی بنیاد پر استعمال کیا جاسکے۔
- برانڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ: ایف پی اوز/ ایس ایچ جیز/ کوآپریٹوز یا مائیکرو فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے ایس پی وی کے گروپوں کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے 50 فیصد تک گرانٹ۔
- vi. صلاحیت سازی: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور مصنوعات کی مخصوص ہنر مندی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کی تربیت۔
اسکیم کے مارکیٹنگ اور برانڈنگ جز کے تحت بہت چھوٹی صنعتوں کو مندرجہ ذیل معاونت دینے کا تصور کیا گیا ہے:
(1) مصنوعات کی معیاربندی سمیت ایک مشترکہ برانڈ اور پیکیجنگ تیار کرنا (2) مارکیٹنگ قومی اور علاقائی خوردہ چین اور ریاستی سطح کے اداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ (3) مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوالٹی کنٹرول کے مطلوبہ معیارات (4) مارکیٹنگ سے متعلق تربیت
اس اسکیم کے تحت معاونت کے لیے اہم اہل اجزا مارکیٹ اسٹڈی، پروڈکٹ معیاربندی (بشمول کوالٹی ایشورنس)، پیکیجنگ مواد، گرافک ڈیزائننگ، ویئر ہاؤسنگ/ اسٹوریج رینٹل، پروموشنل سرگرمیاں، سیلز اور مارکیٹنگ اور ٹریڈ مارک رجسٹریشن سے متعلق تربیت ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں فوڈ پروسیسنگ صنعتوں وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی ہیں۔
***
U. No. 1132
(ش ح - ع ا - ج)
(Release ID: 1795604)
Visitor Counter : 191