وزارت دفاع
آئی این ایس آدتیہ نے سمندر میں زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی
Posted On:
04 FEB 2022 12:13PM by PIB Delhi
مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی ایف وی مہوناتھن سے موصول ہونے والی مدد کی درخواست کی بنیاد پر، آئی این ایس آدتیہ نے 3 فروری 2022 کو گوا سے تقریباً 75 نارٹیکل مائل مغرب میں ایک شدید زخمی ماہی گیر کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ ماہی گیر وپن کا دایاں ہاتھ شدید زخمی تھا جس زیادہ خون بہہ گیا تھا اور خون میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی تھی۔
آئی این ایس آدتیہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور زخمی ماہی گیر کو اضافی آکسیجن اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جہاز پر لے آیا۔ وپن کو باہر نکالنے سے پہلے اس کے دائیں ہاتھ کی متعدد انگلیاں فریکچر ہوگئی تھیں۔ اس کا جہاز پر علاج کیا گیا تاکہ خون بہنا بند ہوجائے اور اس کی حالت مستحکم ہوسکے۔
جہاز نے کشتی کے عملے کو وافر مقدار میں پکا ہوا کھانا فراہم کیا، اور زخمی ماہی گیر کو مستحکم حالت میں، اس کے ساتھیوں کے پاس بھیج دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ ن ا۔
U- 1120
(Release ID: 1795387)
Visitor Counter : 183