بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کووڈ کے دوران ایم ایس ایم ای کو مالی امداد

Posted On: 03 FEB 2022 5:21PM by PIB Delhi

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر، جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت ہند نے سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ شروع کیا ہے، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای کی بڑھتی ہوئی فنڈنگ میں اضافہ کرنا ہے۔

ایس آر آئی فنڈ کے ہائی لائٹس درج ذیل ہیں:-

ایکویٹی، کواسی ایکویٹی اور قرض (جس کی اجازت متعلقہ سیبی گائیڈلائنس کے تحت ہے) کے ذریعے گروتھ کیپٹل کے طور پر آگے کے التزامات کے لیے ڈاٹر فنڈز کو فنڈنگ سپورٹ مہیا کرانا۔

ایم ایس ایم ای کی تیز رفتار ترقی کی مدد کرنا اور اس طرح اقتصادیات میں تیزی لانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔

ایم ایس ایم ای کو اپنے دائرہ کار سے باہر نکلنے اور قومی/بین الاقوامی چمپئن بننے میں ایم ایس ایم ای کی مدد کرنا۔

ایم ایس ایم ای کی مدد کرنا، جو متعلقہ ٹیکنالوجی، اشیاء اور خدمات پیدا کرکے بھارت کو خود کفیل بنانے میں مدد کر رہی ہیں۔

ایم ایس ایم ای میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ڈاٹر فنڈز کو پینل میں شامل کیا جائے گا۔

ایم ایس ایم ای میں لگائی گئی 20 فیصد رقم ایس آر آئی فنڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ایم ایس ایم ای ڈی قانون میں بیان کی گئی تشریح کے مطابق ایم ایس ایم ای اہل ہوں گی، بشرطیکہ تجزیہ کے بعد انہیں کارگر پایا جائے، ان کی ترقی کا امکان مثبت ہو، اور ترقی کے لیے وضاحتی کاروباری منصوبہ ہو۔ پچھلے 3 سال کے سی اے جی آر پر غور کیا جائے گا۔

غیر منافع بخش ادارے، این بی ایف سی،  مالی شمولیتی شعبہ، مائکرو کریڈٹ سیکٹر، اور دیگر مالیاتی ثالثین قابل غور نہیں ہوں گے۔

فی ایم ایس ایم ای 10.00 کروڑ روپے کی اوسط سرمایہ کاری کا تصورکرتے ہوئے، تقریباً 5000 ایم ایس ایم ای کو فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔

اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد کا مقصد کارگر ایم ایس ایم ای کی مالی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاک وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں اور قومی/بین الاقوامی چمپئن بن سکیں۔

اس اسکیم کو ’’این ایس آئی سی وینچر کیپٹل فنڈ لمیٹڈ‘‘ نام کے خصوصی مقصد کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ این ایس آئی سی وینچر کیپٹل فنڈ لمیٹڈ کے ذریعے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق، اب تک 1080 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1084

 



(Release ID: 1795316) Visitor Counter : 146


Read this release in: Telugu , English , Manipuri , Tamil