محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار فراہم کرنے کے لئے شہری منریگا پروگرام

Posted On: 03 FEB 2022 3:44PM by PIB Delhi

روزگار اوربے روزگاری سے متعلق اعداد و شمار 18-2017 سے وقفے وقفے سے لیبر فورس سروے  کے ذریعے جمع کئے جاتے ہیں۔ اس کا اہتمام شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے قومی شماریاتی دفتر کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ 20-2019 کی وقفے وقفے سے لیبر فورس سروے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق معمول کی حیثیت کی بنیاد پر شہری علاقوں میں  15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں  میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہی جو 19-2018 میں 7.6 فیصد اور 18-2017 میں 7.7 فیصد تھی۔

 

حکومت نے اپریل 2021 میں آکُل ہند سہ ماہی مبنی بر اداراہ جات روزگار کا جائزہ لینا شروع کیا ہے۔ جولائی تا ستمبر 2021 کی مدت کے لئے روزگار کے سہ ماہی جائزے کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق معیشت کے نو منتخب شعبوں میں روزگار کی تعداد بڑھ کر 3.10 کروڑ ہو گئی جو کہ روزگار کے سہ ماہی جائزے کے پہلے مرحلے (اپریل-جون، 2021) کے دوران مجموعی طور پر ان شعبوں میں 2.37 کروڑ کے مقابلے میں  3.08 کروڑ تھی جیسا کہ چھٹی اقتصادی مردم شماری (14-2013) میں بتایا گیا ہے۔ منتخب کردہ نو شعبوں میں مجموعی روزگار میں مینوفیکچرنگ کا تخمینہ تقریباً 39 فیصد ہے، اس کے بعد تعلیم کا 22 فیصد اور صحت کے علاوہ اطلاعاتی تیکنالوجی اور بی پی او شعبوں میں کوئی 10 فیصد کے قریب۔ تجارت اور نقل و حمل کے شعبوں میں بالترتیب مجموعی کارکنوں کا تخمینہ  5.3 فیصد اور 4.6 فیصد ہے۔

 

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں محنت اور روزگار کی وزارت کے مملکتی وزیر جناب رامیشور تیلی نے فراہم کی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1795218) Visitor Counter : 187