خلا ء کا محکمہ
چندریان ۔ 3 کو اگست 2022 میں چھوڑنے کا پروگرام ہے ،مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان
Posted On:
03 FEB 2022 1:27PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج بتایا کہ چندریان ۔3 کو اگست 2022 میں چھوڑنے کا پروگرام ہے۔
کل لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چندریان ۔2 سے ملنے والے تجربے اور سیکھ کی بنیاد پر اور قومی سطح کے ماہرین کی طرف سے دی گئی تجاویز کی بنیاد پر چندریان کو چھوڑنے کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔ بہت سے متعلقہ ہارڈ ویئر اور ان کے خصوصی ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے گئےہیں اور اگست 2022 میں اسے خلاء میں چھوڑنے کا پروگرام ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ 2022 (جنوری سے دسمبر 2022) کے دوران 19 مشنوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ،جن میں 8،لانچ ویہکل مشن ،7اسپیس کرافٹ مشن اور 4 ٹیکنالوجی ڈیمانس ٹریٹر مشنز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے جاری کئی مشن متاثر ہوئے ہیں ۔خلائی سیکٹر میں اصلاحات کے پس منظر میں کئی پروجیکٹوں کو پھر سے ترجیح دینے کا کام بھی کیا گیا ہے ۔حسب ذیل مشن گذشتہ تین سال میں پورے کئے گئے تھے ۔
گذشتہ تین سال کی مدت میں خلاء میں بھیجے گئے سیٹلائٹ کی فہرست۔
سیٹلائٹ کا نام
|
سیٹلائٹ کے چھوڑنے جانے کی تاریخ
|
ای او ایس ۔03
|
اگست 12, 2021
|
ایمازونیا۔1
|
فروری 28, 2021
|
ستیش دھون سیٹلائٹ (ایس ڈی ایس اے ٹی)
|
فروری 28, 2021
|
یونٹی سیٹلائٹ
|
فروری 28, 2021
|
سی ایم ایس۔01
|
دسمبر 17, 2020
|
ای او ایس ۔01
|
نومبر 07, 2020
|
جی ایس اے ٹی۔30
|
جنوری 17, 2020
|
آرآئی ایس اے ٹی ۔2 بی آر 1
|
دسمبر 11, 2019
|
کارٹو سیٹ۔3
|
نومبر 27, 2019
|
چندریان ۔2
|
جولائی 22, 2019
|
آر آئی ایس اے ٹی ۔2 بی
|
مئی 22, 2019
|
ای ایم آئی ایس اے ٹی
|
اپریل 01, 2019
|
جی ایس اے ٹی ۔31
|
فروری 06, 2019
|
مائیکرو سیٹ ۔آر
|
جنوری 24, 2019
|
کلام سیٹ ۔ وی 2
|
جنوری 24, 2019
|
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.1059
(Release ID: 1795047)
Visitor Counter : 237