خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کووڈ-19 کی وجہ سے  یتیم ہوئے بچوں کی امداد

Posted On: 02 FEB 2022 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2فروری 2022۔

عزت مآ ب وزیراعظم نے ان بچوں کی مدد کے لئے پی ایم کیریئر فار چلڈرن اسکیم کا اعلان کیا ہے جو کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے  والدین یا زندہ بچ جانے والے والدین  یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین دونوں کو کھو چکے ہیں۔ یہ اسکیم  آن لائن پورٹل pmcaresforchildren.in۔ کے ذریعہ قابل رسائی ہے۔ ایسے بچوں سے متعلق  درخواستیں متعلقہ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، حکومتوں کے ذریعہ پورٹل پر   اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ 31 جنوری 2022 تک پورٹل پر  6624 درخؒواستیں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ جن میں سے 3855 درخواستوں کو مقررہ عمل کے مطابق  منظور کرلیا گیا ہے۔  ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے  تفصیلات ضمیہ 1 میں دی گئی ہیں۔

وزارت مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم یعنی  چائلڈ پروٹیکشن (سی پی ایس) اسکیم مشن کو نافذ کررہی ہے جس کے تحت ریاستی اور مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کے حکومتوں کو  دیکھ بھال کی ضرورت  مند اور مشکل حالات میں  انہیں خدمات فراہم کرنے میں  مدد فراہم کی جاتی ہے۔ سی پی ایس اسکیم کے تحت قائم  بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں(سی سی آئی) کو بچوں کے لئے عمرکے لحاظ سے  مناسب تعلیم پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی ، تفریح، صحت کی دیکھ بھال ، کونسلنگ وغیرہ جیسی امداد  فراہم کی جاتی ہیں۔ نگہداشت اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں کی  غیر اداراہ جاتی نگہداشت کے لئے ماہانہ 2 ہزار روپے  کی رقم  اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن نے رہنے والے  بچوں کے لئے ماہانہ  2160روپے کی  دیکھ بھال گرانٹ  فراہم کی جاتی ہے۔ وزارت نے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے  اداروں سے متعلق  معاون  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مشورے اور رہنما خطوط بھی مشتر ک کئے ہیں ، جس میں  وہاں رہنے والے اہل بچوں کے لئے ویکسی نیشن فراہم کرنا بچوں اوربچوں کی دیکھ بھال کرنےو الوں کو   ذہینی صحت سے متعلق   مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی  بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ زون ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں دی۔

موصولہ اور منظورشدہ درخواستوں کی ریاستوں کے لحاظ سے  تفصیلات  (31 جنوری 2022 تک)

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد

منظور شدہ درخواستوں کی تعداد

1

انڈومان و نکوبار جزائر

0

0

2

آندھراپردیش

479

325

3

اروناچل پردیش

7

6

4

آسام

84

46

5

بہار

153

61

6

چندی گڑھ

13

12

7

چھتیس گڑھ

133

94

8

دادر و ناگر حویلی

13

12

9

دہلی

278

120

10

گوا

8

5

11

گجرات

342

208

12

ہریانہ

133

79

13

ہماچل پردیش

28

24

14

جموں و کشمیر

48

16

15

جھارکھنڈ

110

23

16

کرناٹک

265

183

17

کیرالہ

147

101

18

لداخ

0

0

19

لکشدیپ

2

0

20

مدھیہ پردیش

739

391

21

مہاراشٹر

1158

712

22

منی پور

34

19

23

میگھالیہ

9

8

24

میزورم

19

11

25

ناگالینڈ

23

8

26

اوڈیشہ

308

72

27

پڈوچیری

18

10

28

پنجاب

59

37

29

راجستھان

301

194

30

سکم

0

0

31

تمل ناڈو

496

324

32

تلنگانہ

292

237

33

تریپورہ

2

0

34

اتراکھنڈ

66

32

35

اترپردیش

768

429

36

مغربی بنگال

89

56

میزان

6624

3855

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-994



(Release ID: 1794962) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Tamil