جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کامیابی کی کہانی: سووچھ بھارت مشن


اڈوپی میں ایم آر ایف 41 گرام پنچایتوں کو  ٹھوس کچرے کے انتظام کی محفوظ خدمات فراہم کررہا ہے

Posted On: 02 FEB 2022 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2فروری 2022۔

یکم اگست 2021 کو جب سے اس نے کام کرنا شروع کیاہے،نیٹی گرام  پنچایت (کرکالا تعلق،  کرناٹک کا اڈوپی ) کے میٹریل ریکوری فیسلٹی (ایم آر ایف) سینٹر نے کرکالا کے بلاکس میں 41 گرام پنچایتوں (جی پی) کو موثر ٹھوس کچرے کے  انتظام کی   خدمات  فراہم کی ہیں۔ اڈوپی کاپ اور ہیبری جو اس پروجیکٹ میں دائرہ کار میں آتےہیں۔

اس پروجیکٹ کی نگرانی  اڈوپی کی ضلع پنچایت کرتی ہے جبکہ ساہس زیرو  ویسٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ، پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے تکنیکی رہنمائی  فراہم کرتا ہے،ا س سہولت کو منگلا ریسورس منجمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ ، منگلور کے ذریعہ   چلایا جاتا ہے۔  

 

منصوبے کے مقاصد:

  • انسانئ وسائل کے محدود استعمال کے ساتھ فضلہ کے انتظام کی مرکزی خدمات فراہم کرنا
  • فضلے سے زیادہ سےزیادہ وسائل حاصل کرنا اور ماحول کی حفاظت کرتےہوئے فضلہ کے غیر سائنسی انتظام کو روکنا
  • سادہ مشینوں کا استعمال کرکے انسانی وسائل کی کارکردگی میں اضافہ کرنا
  • غیر ری سائیکل فضلہ جیسے کثیر پلاسٹک کو سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹھکانے لگانا
  • ری سائیکلنگ کےمجاز مراکز میں فضلہ کوٹھکانے لگانا
  • موثر سہولیات فراہم کرنا، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی صحت اور حفاظت کو فروغ دینا
  • فضلہ کے انتظام پر ریکارڈ کو برقرار رکھنا

عمل : پراجیکٹ ایریا کےاندر گھر گھر جمع کیا جانے والا خشک کچرا   سالڈ ویسٹ منجمنٹ (ایس ایم ڈبلیو) مراکز میں لایا جاتا ہے۔

جہاں ہر ہفتے ایم آر ایف اسٹیشن کی کچرا جمع کرنے والی گاڑی پر لوڈ کرنے سے پہلے ان کا وزن کیا جاتا ہے اور پیک کیا جاتا ہے ۔ اس طرح جمع ہونے والے فضلے کو دوبارہ ایم آر ایف سینٹر میں وزن کیا جاتا ہے اور اسٹوریج کے کمپارٹمنٹس میں  محفوظ کیا جاتا ہے۔

یونٹ کی گنجائش: ایم آر ایف یونٹ کی عمارت ایک ہزار مربع فٹ ہے اور یہ روزانہ 10 ٹن کچرے کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں فضلہ ذخیرہ کرنے، چھانٹنے اور بیلنگ یونٹس کےلئے الگ الگ حصے ہیں،۔ دیگر سہولیات میں کنوینئر بیلٹ، بیلنگ مشین، اسٹیکر ، فائر سیفٹی  کی سہولت ، ایک جنریٹر ، اور 7 ٹن کی صلاحیت والا ٹرک شامل ہیں۔

سروس چارجز: ایم آر ایف کے لئے ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ  نیٹی جی پی کے ذریعہ رکھاجا رہا ہے  جس میں جی پی ایس کو ماہانہ سروس چارج جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جی پیز کا کردار:

  • گھروں ، تجارتی اداروں اور دیگر فضلہ پیدا کرنے والوں کو ان کی اپنی قیمت پر فضلہ کو الگ کرنے اور جمع کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مطلع کرنا
  • گھروں کے گیلے فضلے اور مضر صحت فضلہ کو جی بی پی کی سطح پر اٹھانا چاہئے۔
  • اپنے دائرہ اختیار میں جمع ہونے والے کچرے کو الگ کریں، خشک یونٹوں میں ذخیرہ کریں۔ اس بات کو یقینی  بنائیں کہ خشک فضلہ بو کے بغیر ہو۔
  • کچرے کو پھینکنے سے روکنے کے لئے کچرے کو لے جانے  کے لئے گاڑی دستیاب ہونی چاہئے۔

 

A picture containing text, indoor, furniture, clutteredDescription automatically generated   A picture containing outdoor, truck, building, transportDescription automatically generated A picture containing tree, outdoor, sky, truckDescription automatically generated   

      

فنڈنگ: سووچھ بھارت مشن (گرامین) کےتحت پروجیکٹ کے لئے 250 لاکھ روپے کی رقم ، دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت 8.32 لاکھ روپے، 15 ویں مالیاتی کمیشن اسکیم کے تحت 28.35 لاکھ روپے، گرام وکاس فنڈ کے تحت 10 لاکھ، نئے پنچایت کے اپنے فنڈ سے 23 لاکھ روپے کی رقم استعمال کی گئی ہے۔

نتیجہ اور اثر:

  •  ایم آر ایف کے سیٹ اپ ہونے کے بعد جمع ہونےو الی کچرے کی مقدار 2-1 ٹن سے بڑھ کر 5-4 ہوگئی ہے۔
  • مختلف زمروں کے فضلے کو سائنسی طریقے سے ہینڈل کرنے اور ٹھکانے لگانے کے بارے میں عوام میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔
  • ایم آر ایف سینٹر زیادہ قیمتوں پر مجازی سائیکلز کو فضلہ فروخت کرتا ہے۔
  • بیلنگ سسٹم بیلنگ اور بڑی مقدار  کی فروخت کی اجازت دیتا ہے۔
  • ری سائیکل نہ ہونے والا فضلہ سیمنٹ کمپنیوں کو بھیج دیا جاتا ہے۔
  • اسکیل اپ کے لئے منصوبہ: بقیہ 144 گرام پنچایتوں کو سپورٹ کرنے  کے لئے بادگابیٹو، کیدور، تھراسی اورہیبری  میں 4 پلاسٹک ویسٹ منجمنٹ یونٹس بنانے کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1001

 


(Release ID: 1794954) Visitor Counter : 160