نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

23-2022 کے بجٹ میں کھیلو انڈیا اسکیم کے لیے مختص رقم میں 48 فیصد کا اضافہ کیا گیا


جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا اسکیم جاری رکھنے کو منظوری دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 02 FEB 2022 7:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02فروری ،2022 / کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لیں اور مہارت کو فروغ دیا جائے۔ ان دو مقاصد کے تحت حکومت نے کھیلو انڈیا – کھیل کود کے فروغ کے لیے قومی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام 3165.50  کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ 15 ویں مالی کمیشن کی مدت کے تحت جاری رہے گا (22-2021 سے 26-2025 تک)۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا اسکیم جاری رکھنے کی منظوری  دینے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت اور سبھی متعلقہ فریقوں کی طرف سے میں کھیلو انڈیا اسکیم کی مدت میں پانچ سال کا اضافہ کرنے اور 2022 کے بجٹ میں 48 فیصد رقوم کا اضافہ کر کے اسے بین الاقوامی سطح پر نمایا کرنے پر نیز اسے وزیراعظم کے ایوارڈ اسکیم میں شامل کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کھیلو انڈیا اسکیم، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی ایک اہم مرکزی شعبے کی اسکیم ہے۔ اس کا مقصد ملک میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا اور کھیل کود میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ کھیلو انڈیا پروگرام میں کھیل کے میدانوں کو فروغ دینا ، اسکول اور یونیورسٹی دونوں سطح پر کھیل کود میں مقابلہ جاتی رجحان کو مستحکم کرنا بھی شامل ہے۔ اس پروگرام میں معذور افراد اور خاتون کھلاڑیوں کو دیہی  / دیسی کھیل کود بھی شامل کیے گئے ہیں

اس توسیع شدہ کھیلو انڈیا اسکیم کا بنیادی مقصد ویژن اور ڈھانچہ برقرار رکھا گیا ہے ۔ البتہ، اس وزارت کے تجربے کی بنیاد پر اس توسیع شدہ اسکیم پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور تیسرے فریق ویلیوٹر  کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اسکیم کے عوامل کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے اور معقول بنایا گیا ہے۔ یہ پانچ عوامل  مندرجہ ذیل ہیں :

  1. کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تخلیق اور اس میں بہتری لایا جانا
  2. کھیل مقابلوں اور صلاحیت کو فروغ
  3. کھیلو انڈیا مراکز اور کھیل اکیڈمیاں
  4. فٹ انڈیا تحریک
  5. کھیلوں کے ذریعے شمولیت کو فروغ

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1030


(Release ID: 1794947) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu