امور داخلہ کی وزارت
ملک کے اندر ممنوعہ تنظیمیں
Posted On:
02 FEB 2022 4:31PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، 1967 (یو اے پی اے) کے پہلے شیڈول میں درج ملک کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی تعداد 42 ہے اور یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی قرار دی گئی تنظیموں کی تعداد 13 ہے۔ اس قانون کے شیڈول چار کے تحت، اب تک 31 افراد کو دہشت گرد کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ مرکز اور ریاستوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ایسی تمام تنظیموں/افراد کی سرگرمیو ں پر مسلسل نظر رکھتی ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتی ہیں۔
غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے (ترمیمی) قانون، 2019 میں افراد کو دہشت گرد قرار دیے جانے کا التزام شامل کیا گیا ہے، تاکہ ممنوعہ تنظیموں کے لیڈران/ممبران کے کسی اور نام سے دوبارہ متحد ہونے کے امکان کو کم کیا جا سکے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1004
(Release ID: 1794844)