سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مرکزی بجٹ کو تاریخی اور نئے بھارت کیلئے نیا وِژن دینے والا قرار دیا

Posted On: 01 FEB 2022 4:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم فروری،2022:سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بجٹ کو تاریخی اور نئے بھارت کیلئے نیا وِژن دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں اکیسویں صدی کا وِژن ہے اور اقتصادی وِژن اور اقتصادی ترجیحات کا فیصلہ پہلے ہی اس بجٹ کے ذریعے ہوچکا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ سب سے زیادہ ترجیح درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، کسانوں، دیہی بھارت، زرعی بھارت ، قبائلی بھارت، گاؤں، غریب مزدور انسان کو دی گئی ہے۔ تمام شعبوں میں خوشحالی اس بجٹ کا اوّلین مقصد ہے۔ بجٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ترجیح بنیادی ڈھانچے کو دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ واقعی بیحد خوش تھے کیونکہ انہیں بھارت مالا اور ساگرمالا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور اب ایک نیا پروگرام پربت مالا شروع کیا گیا ہے۔ اب یہ روپ وے(رسی کے ذریعے بنایا گیا راستہ) اور کیبل کار ہیں جو ملک کے بالخصوص پہاڑی علاقوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرق، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور کشمیر کو فائدہ ہوا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ یہ نہ صرف سامان کیلئے بلکہ سیاحت کیلئے بھی بیحد اہم ہے۔ اس سے روزگار کے مزید امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ وزیراعظم کے نئے وِژن کو ظاہر کرتا ہے اور وہ ملک کے لئے یہ بے مثال بجٹ لانے کیلئے وزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 960



(Release ID: 1794421) Visitor Counter : 135