امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
میری حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے تحت ہر غریب کنبے کو ہر مہینے مفت راشن فراہم کررہی ہے: صدر جمہوریہ ہند
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مفت راشن تقسیم کا پروگرام ہے جس میں 19 مہینوں کے دوران 80 کروڑ مستفیدین تک رسائی حاصل کرتے ہوئے دو لاکھ 60 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے
حکومت نے غذائی اجناس کی ریکارڈ پیداوار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ریکارڈ خریداری کی ہے: صدر جمہوریہ ہند
Posted On:
31 JAN 2022 3:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی:31 جنوری،2022: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے غریب کنبوں کو مفت راشن فراہم کرنے کیلئے مرکز کے ذریعے کیے گئے متعدد اقدامات کو اُجاگر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے غذائی اجناس کی ریکارڈ پیداوار کے نتیجے میں غذائی اجناس کی ریکارڈ خریداری کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘کورونا بحران کے دوران بہت سے ملکوں کو غذائی اجناس کی قلت کاسامناکرناپڑا، لیکن میری حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 100 برس کی بد ترین عالمی وبا کے دوران کوئی اہل وطن بھوکا نہ رہے۔ میری حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے تحت غریب کنبوں کو مفت راشن فراہم کرا رہی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا مفت راشن تقسیم کا پروگرام ہے جس میں 19 مہینوں کے دوران 80 کروڑ مستفیدین تک رسائی کرتے ہوئے 260000 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ موجودہ حالات کاپوری طرح احساس کرتے ہوئے ، حکومت نے اس منصوبے کو مارچ 2022 تک توسیع دے دی ہے’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘میری حکومت کسانو ں کو با اختیار بنانے اور ملک کی دیہی معیشت کی ترقی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ عالمی وبا کےباوجود ہمارے کسانوں نے 21-2020 کے دوران 30 کروڑ ٹن سے زیادہ غذائی اجناس اور 33 کروڑ ٹن باغبانی فصلوں کی پیداوار کانشانہ حاصل کیا ہے ۔ حکومت نے اس بے مثال پیداوار سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ریکارڈ خریداری کی ۔ حکومت نے ربیع کی فصل کے دوران 433 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا ،جس سے تقریبا 50 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ۔ خریف سیزن کےدوران تقریبا 900 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی جس سے ایک کروڑ 30 لاکھ کسان فیضیاب ہوئے’’ ۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:920
(Release ID: 1794212)
Visitor Counter : 101