وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کےکھاتوں کا، مالی سال 22-2021 کے دوران دسمبر 2021 تک کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 JAN 2022 4:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کا دسمبر 2021 تک کا  ماہانہ کھاتہ ، یکجا کردیا گیا ہے اور اس سے متعلق اطلاعات شائع کردی گئی ہیں۔ خاص باتیں مندرجہ ذیل ہیں:

حکومت ہند کو دسمبر 2021 تک 1761692 کروڑ روپئے موصول ہوئے (22-2021 کی  ، بجٹ تخمینے کی کل موصولہ رقوم کا 89.1 فیصد )جو  1473809 کروڑ روپئے کے ٹیکس ریونیو( خالص مرکز کو ) 259414 کروڑ روپئے کے غیرٹیکس ریونیو اور 28469 کروڑ روپئے کے غیرقرضہ جاتی  اثاثہ جاتی موصولات پر مشتمل ہے۔ غیرقرضہ جاتی اثاثہ جاتی موصولات ، 19105 کروڑ روپئے کے  قرضوں کی وصولی  اور 9364 کروڑروپئےکی مختلف اثاثہ جات کی وصولی  پر مشتمل ہیں۔ حکومت ہند نے  دسمبر 2021 تک ٹیکسوں کے حصے  کے طور پر  450310 کروڑ روپئے ریاستی سرکاروں کو منتقل کئے  ہیں ۔

حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے  کل اخراجات  2521058 کروڑ روپئے ہیں (22-2021 کے بجٹ تخمینے کا 72.4 فیصد ) جس میں سے  2129414 کروڑ روپئے مالیہ کے کھاتے میں اور 391644 کروڑ روپئے اثاثہ کھاتے میں ہیں۔مالیہ کے کل اخراجات میں سے  564414 کروڑ روپئے کے اخراجات سود کی ادائیگیوں کے کھاتے میں ہے اور 271374 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیز کے کھاتے ہیں۔

 

************

 

 

ش ح۔ا س ۔ م  ص

 (U:900)


(Release ID: 1793940) Visitor Counter : 130


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Punjabi