بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے بھارتی سرمایہ جاتی اشیاء کا شعبہ مرحلہ -2 میں مسابقت بڑھانے سے متعلق اسکیم کو نوٹیفائی کیا


اسکیم پر 975 کروڑ روپے کی بجٹ امداد اور 232 کروڑ روپے کے صنعتی تعاون کے ساتھ 1207 کروڑ روپے کا مالی خرچ آئے گا

اس کا مقصد مشترکہ ٹیکنا لوجی کی ترقی اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مدد فراہم کرنا ہے

Posted On: 28 JAN 2022 12:45PM by PIB Delhi

 

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی  ) نے مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی سرمایہ جاتی  اشیاء کا شعبہ  مرحلہ- II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کو نوٹیفائی  کیا ہے۔ اسکیم پر مالی خرچ  1207 کروڑ روپے  ہے  ۔اس اسکیم کے لئے  975 کروڑ روپے  کی بجٹ امداد اور 232 کروڑ  روپے کا صنعتی تعاون  کیا گیا ہے ۔ اسکیم کو 25 جنوری 2022 کو نوٹیفائی  کیا گیا تھا۔

ہندوستانی سرمایہ جاتی  اشیاء کے  شعبہ  کی مسابقت بڑھانے کی اسکیم کے مرحلہ-  II کا مقصد مرحلہ- I کی پائلٹ اسکیم کے ذریعے پیدا ہونے والے اثرات کو بڑھانا اور اس کی توسیع کرنی ہے۔ اس طرح ایک مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی سرمایہ جاتی  اشیاء کے  شعبہ  کی تخلیق کے ذریعے زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔ مینوفیکچرنگ شعبے کے لئے  کم از کم 25 فیصدکا تعاون ہے ۔

 

سرمایہ جاتی  اشیاء کا  شعبہ  مرحلہ - II کی افزائش کی اسکیم کے تحت چھ اجزاء ہیں، یعنی:

(i)  ٹیکنالوجی اختراعی   پورٹلز کے ذریعے ٹیکنالوجیوں   کی شناخت؛

(ii) چار نئے جدید ترین کارکردگی کے مراکز   کا قیام اور موجودہ کارکردگی کے مراکز میں اضافہ ۔

(iii) سرمایہ جاتی   اشیاء کے   شعبہ   میں ہنر مندی کا فروغ – مہارت کی سطح 6 اور اس سے اوپر کے لیے اہلیت کے پیکجز کی تخلیق۔

(iv) چار مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز (سی ای ایف سیز) کا قیام اور موجودہ سی ای ایف سیز میں اضافہ؛

(v) موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن مراکز کا اضافہ؛

(vi) ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے دس صنعتی ایکسی لیٹرس کا قیام

ایپلی کیشن فارموں کے ساتھ اسکیم کی رہنما ہدایات  کی تفصیلات یہاں دستیاب ہیں : https://heavyindustries.gov.in/writereaddata/UploadFile/Notification%20for%20Capital%20Goods%20%20Phase%20II%20.pdf

 

*************

 

ش ح ۔ ع ح۔ ر ب

U. No.813


(Release ID: 1793234) Visitor Counter : 195