بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جے این پی ٹی نے 2021 میں 56 لاکھ 30 ہزار کے ریکارڈ ٹی ای یو ز کارگو کو نمٹایا

Posted On: 28 JAN 2022 11:40AM by PIB Delhi

 

بھارت کے اہم کنٹینر پورٹ جواہر لال نہر و پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) کے کارگو  کے نمٹانے میں 2021  میں مسلسل اضافہ  ہوا ہے، جس کے تحت  2020  میں  4.47 ملین  ٹی ای یوز  (4474878 ٹی ای یوز) کے مقابلے 5.63  ملین  ٹی ای یوز (5631949 ٹی ای یوز) کے مجموعی  کنٹینر ٹریفک کو نمٹایا گیا، جو  گزشتہ کلینڈر سال کے دوران  25.86  فیصد  کے  اضافے کو  ظاہر کرتا ہے۔ بندر گاہ کے  آغاز کے بعد سے  ایک سال میں مجموعی طور پر 76.14  ملین ٹن  ٹریفک اور  5.63  ملین  ٹی ای یوز  کا کنٹینر ٹریفک سب سے زیادہ  ٹریفک کو نمٹایا گیا ہے۔بھارت میں کسی بندر گاہ کے ذریعہ یہ  سب سے  زیادہ  ایکسپورٹ امپورٹ کنٹینر ٹریفک کو بھی   نمٹایا گیا ہے۔سال  2021  کے دوران  نہاوا شیوا انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل (این ایس آئی سی  ٹی) نے1.17 ملین  ٹی ای یوز (1166019) اور بھارت ممبئی  کنٹینر ٹرمنل پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ایم سی ٹی) نے  1.17 ملین  ٹی ای یوز  (1170502)  کو نمٹایا،  جو کہ  پہلی بار  ایک سال میں 10  لاکھ  ٹی ای یوز کے نشانے کو پار کر گیا ہے۔ مالی سال 22-2021  کے  اپریل سے دسمبر  2021 کے دوران  جے این پی ٹی  میں   نمٹایا جانے والا  کنٹینر  ٹریفک 4177211  ٹی ای یوز  تھا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت  میں  کنٹینر ٹریفک کے 3222093  ٹی ای یوز  کے مقابلے  29.64  فیصد  زیادہ ہے۔

بندر گاہ کی کارکردگی  میں  ملازمین اور  فریقین کی طرف سے کی جانے والی مدد  کی تعریف کرتے ہوئے جناب  سنجے  سیٹھی ، چیئر مین،  جے این پی ٹی نے کہا کہ وبا کے چیلنجز  کے باوجود  سال کے دوران  یہ   کارکردگی  بھارت میں معاشی  نمو  کی حوصلہ افزائی کے ہمارے عزم  کا ثبوت ہے۔ اب جبکہ دنیا  وبا سے باہر  آرہی ہے اور  بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے، تو بندر گاہ نے اپنے فریقین کے لئے اینڈ ٹو اینڈ پورٹ آپریٹر کے طور پر پیش کرنے کا اپنا مقصد بنایا ہے، ا س طرح سے نقل وحمل پر آنے والے اخراجات  میں  کمی  میں مدد کے ذریعہ ان کے کارگو  کو  بر وقت  اور محفوظ  نقل وحمل کو یقینی بنایا۔

اس سال جے این پی ٹی نے  ‘ساگر مالا’ پروگرام کے تحت کوسٹل شپنگ کے لئے اپنی  نئی  ڈیڈکیٹڈ برتھ پر  ٹرائل آپریشن شروع کیا ہے، جس کا مقصد ساحلی کارگو نقل وحمل کو  تقویت بخشنا ہے۔جے این پی ٹی نے  ایک جدید  سینٹرلائز پارکنگ پلازہ، ایک موبائل ایپ  - جے این پی -  سی  پی پی  اور  ای- والٹ یوزرس کے لئے شروع کیا گیا ہے تاکہ  وہ سی  پی پی آپریشنز کے لائیو ڈاٹا  تک  رسائی  حاصل  ہوسکے اور  سی پی پی  کے اندر  فیکٹری میں مہر بند ایکسپورٹ کنٹینر کے لئے  کسٹمز ایگزامینیشن فیسلٹی قائم کرنےکی غرض سے  سنگ بنیاد رکھا گیا۔ایگزم کارگو  کی ریل نقل وحمل کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اہم قدم  کے طور پر، جے این پی ٹی  نے ڈبل اسٹیکڈ ڈوارف کنٹینرس کے ذریعہ ڈوارف کنٹینر ٹرین سروس کا آغاز  کیا ہے، جس سے ایگزم کمیونٹی  کو  اخراجات میں مسابقت  سے فائدہ  ہوا ہے، کیونکہ  اندرون علاقوں میں خرچ میں کمی آئی ہے  ساتھ ہی جے این پی ٹی  میں ریل کارگو ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ف ا - ق ر)

U-810


(Release ID: 1793189) Visitor Counter : 177