وزارتِ تعلیم
ای ڈی سی آئی ایل نے سال 2021-2020 کے لیے 11.5 کروڑ روپے کے ڈویڈینڈ کی ادائیگی کی
Posted On:
27 JAN 2022 6:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27 جنوری،2022 / ای ڈی سی آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ، نے جو حکومت ہند کی تعلیم کی وزارت کی ایک منی رتن زمرہ – 1 کی سی پی ایس ای ہے، سال 2021- 2020 کے لیے 11.5 کروڑ روپے کے ڈویڈینڈ کی ادائیگی کی۔
کمپنی نےسال 21-2020 کے دوران 332.83 کروڑ روپے کی مجموعی تجارت (ابھی تک کی سب سے زیادہ) اور ٹیکس کے بعد (پی اے ٹی) 36.89 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔
حکومت ہند کے تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے جناب منوج کمار ، سی ایم ڈی ای ڈی سی آئی ایل، سے ایک چیک حاصل کیا ۔ اس موقعے پر جناب راکیش رنجن ، ایڈیشنل سکریٹری (ٹی ای) ، جناب پانڈے پردیپ کمار، ڈپٹی سکریٹری (ٹی سی ) اور وزارت نیز ای ڈی سی آئی ایل کے سینئر افسران بھی 27 جنوری ، 2022 کو منعقدہ اس تقریب میں مووجود تھے۔
وزیر موصوف نے ای ڈی سی آئی ایل کو لگاتار منافع بخش رہنے اور ڈویڈینڈ کی ادائیگی کرنے والی تنظیم برقرار رہنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ای ڈی سی آئی ایل کی تعریف بھی کی کہ وہ ملک میں مشاورت ، ڈیجیٹل اور بیرون ملک تعلیمی خدمات سے متعلق ملک میں ایک قائد کی حیثیت رکھنے والی تنظیم ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –792
(Release ID: 1793129)
Visitor Counter : 164