ریلوے کی وزارت
کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے گورننس میں اصلاحات
ریلوے نے آر ڈی ایس او سے وینڈر کی منظوری کے لیے درخواست دینے کے لیے لی گئی وینڈر کی درخواست کی فیس کوکم کیا
ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کے لیے کم فیس کا خصوصی بندوبست رکھا گیا ہے
اس اقدام سے صنعت کے لیے کاروبار کی لاگت میں کمی آئے گی اور میک ان انڈیا کو تحریک ملے گی
Posted On:
27 JAN 2022 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی:27 جنوری،2022۔بھارتی ریلوے کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ اپنی سپلائی چین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ صنعتی شراکت داروں کو جوڑے۔ صنعت کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے اس سمت میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات نے نہ صرف طریقہ کار کو شفاف، موثر اور آسان بنادیا ہے بلکہ صنعت کے لیے کاروبار کرنے کی لاگت کو بھی کم کیا ہے۔
وینڈرز کی سنگل انٹرفیس منظوری کے لیے ایک متحدہ وینڈر منظوری نظام بھی نافذ کیا گیا ہے جو وینڈرز کو وینڈر کی منظوری کے لیے مکمل سنگل ونڈو آن لائن طریقہ کار فراہم کرتا ہے جس کا آغاز درخواست کے مرحلے سے ادائیگیوں، مواصلات اور حتمی منظوری تک ہوتا ہے۔ یہ دکانداروں کو تمام متعلقہ تفصیلات، ڈرائنگ اور تصریحات تک مفت آن لائن رسائی فراہم کرتا ہے اور آن لائن وینڈر کی درخواست کی حیثیت کا پتہ لگاتا ہے۔ یہ ٹچ پوائنٹس کی تعداد کو کم کرتا ہے جہاں ایک وینڈر منظوری دینے والی ایجنسی کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔
ریلوے نے اس سمت میں ایک اور فیصلہ لیا ہے جس میں وینڈر کی درخواست فیس کو کم کیا گیا ہے جو شناخت شدہ حفاظتی اشیاء کے لیے آر ڈی ایس او کے ساتھ وینڈر کی منظوری کے لیے درخواست دینے کے لیے لی جا رہی تھی۔ آر ڈی ایس او کی منظوری کے لیے وینڈر کی درخواست کی فیس ایم ایس ایم ای کے علاوہ 2.5 لاکھ روپے اور ایم ایس ایم ای کے لیے 1.5 لاکھ روپے تھی۔ اب اسے 2.5 لاکھ روپے سے کم کر کے 15000 روپے اور 1.5 لاکھ روپے سے کم کر کے 10000 روپے کر دیا گیا ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کے لیے کم فیس کا خصوصی بندوبست رکھا جائے۔
اس اقدام سے صنعت کے لیے کاروبار کی لاگت میں مزید کمی آئے گی اور میک ان انڈیا کو تحریک ملے گی۔ اس سے ریلوے کو اپنی سپلائی چین میں مزید وینڈرس کو راغب کرکے بھی فائدہ ہوگا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 788
(Release ID: 1793024)
Visitor Counter : 180