ریلوے کی وزارت
ریلوے نے این ٹی پی سی - سی بی ٹی – 1 کے نتائج سے متعلق امید واروں کی تشویش پر غور کرنے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی
امید وار 16 فروری ، 2022 ء تک اپنی شکایات کمیٹی کے سامنے پیش کر سکتے ہیں
Posted On:
26 JAN 2022 11:16AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 جنوری / ریلوے بھرتی بورڈ ( آر آر بی ) کے ذریعے جاری کردہ سینٹرلائزڈ روزگار نوٹفکیشن سی ای این) 01/2019 کے تحت غیر تکنیکی عام زمرے ( این ٹی پی سی ) کے پہلے مرحلے کے کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ ( سی بی ٹی ) کے 14 – 15 جنوری ، 2022 ء کے نتائج سے متعلق امید واروں کے ذریعے ظاہر کردہ تشویش اور شکوک و شبہات پر غور کرنے کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
کمیٹی امید واروں کے ذریعے اٹھائے گئے مندرجہ ذیل معاملات پر غور کرے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی :
- پہلے مرحلے کے سی بی ٹی ( این ٹی پی سی ) ، سی ای این 01 / 2019 کے نتائج کو شارٹ لسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا طریقۂ کار اور موجودہ شارٹ لسٹ میں شامل امید واروں کو متاثر کئے بغیر دوسرے مرحلے کے سی بی ٹی پر غور و خوض ۔
- دوسرے مرحلے کے سی بی ٹی کو سی ای این – آر آر سی 01 / 2019 میں شامل کرنا ۔
امید وار کمیٹی کو مندرجہ ذیل ای میل پر اپنی تشویش اور مشورے بھیج سکتے ہیں :
rrbcommittee@railnet.gov.in
مختلف آر آر بی کے تمام سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ چینلوں کے ذریعے امید واروں کی شکایات موصول کریں ، انہیں مرتب کریں اور اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کو بھیج دیں ۔
امید واروں کو اپنی شکایات کمیٹی کو بھیجنے کے لئے 16 فروری ، 2022 ء تک تین ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اور کمیٹی اِن شکایات کی جانچ کرنے کے بعد 4 مارچ ، 2022 ء تک اپنی سفارشات پیش کر دے گی ۔
مذکورہ بالا اقدام کے پیش نظر 15 فروری ، 2022 ء سے شروع ہونے والے سی ای این 01 / 2019 ( این ٹی پی سی ) کے دوسرے مرحلے کا سی بی ٹی اور 23 فروری سے شروع ہونے والے سی ای این – آر آر سی 01 – 2019 کے پہلے مرحلے کے سی بی ٹی کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 749
(Release ID: 1792797)
Visitor Counter : 245