بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑی بندرگاہوں پر نیتاجی جینتی منائی گئی

Posted On: 24 JAN 2022 12:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی24؍جنوری

بھارت کی تاریخ اور ثقافت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حکومت کے مقصد کے تحت نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ (جینتی) کو شامل کرتے ہوئے اس سال 23 جنوری کو یوم جمہوریہ تقریبات شروع ہوئی تھیں۔ چیئرمین جناب پی ایل ہارانادھ کی قیادت میں افسروں نے پرادیپ بندرگاہ بس اسٹینڈ کے نزدیک نیتاجی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ جناب ہارانادھ نے جگت سنگھ پور میں مقامی مجاہدین آزادی کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔ ان مقامی مجاہدین آزادی میں نوپاڑہ گاؤں کے جناب مدھا منندا منوہری، اِچھا پور گاؤں کے جناب بھاگیرتی سوائن اور انالاگاؤں کے جناب جوگیندر مہارانا شامل ہیں۔ بات چیت کے دوران مجاہدین آزادی نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جوانی کے دور میں شرکت کی تھی اور آزادی کے بعد کے دور میں ملک کی تعمیر میں تعاون دیا تھا۔ جناب ہارانادھ نے اُن کی اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نوجوان نسل کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اِن محب وطن اور مجاہدین آزادی سے تحریک لیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQEZ.jpg

 

دین دیال پورٹ ٹرسٹ کاندھلہ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو اُن کی 125 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک ٹوئٹ پیغام میں بندرگاہ نے بتایا کہ ایک آزاد ہندوستان کے نظریے کو پورا کرنے کے لئے نیتا جی سبھاش چندر بوس نے حوصلہ کن اور شجاعت سے پُراقدامات کئے۔ آزاد ہند نے  انہیں ایک قومی آئیکون بنادیا ہے۔شیاما پرساد مکھرجی پورٹ کولکاتا نے بھی نیتاجی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں تحریک دیتے رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FWR9.jpg

 

*************

ش ح ۔ ح ا ۔ ع ر

U. No. 674


(Release ID: 1792129)