بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وی  او  چدمبرانار بندرگاہ نے سب سے طویل پن چکی پنکھڑیاں حوالے  کیں

Posted On: 24 JAN 2022 12:37PM by PIB Delhi

 

وی او چدمبرانار بندرگاہ نے اس ہفتے وی او سی بندرگاہ کے ذریعہ اپنی طرز کی سب سے طویل 81.50 میٹر لمبی پن چکی پنکھڑیوں کو حوالے کیا۔ جہاز اور جہاز کے عملے کے تحفظ کا انتہائی طور سے خیال رکھنے کے ساتھ جہاز کی ہائیڈرولک کرین کا تندہی سے استعمال کرتے ہوئے 81.50 میٹر لمبی پن چکی پنکھڑیوں کی لوڈنگ کی گئی (ہر پنکھڑی کاوزن 25 ٹن) ہے۔

 

1.jpg

 

میسرس نارڈیکس منوفیکچرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، شپرس نے  اس طرح کے ڈائیمنشنل کارگو سے نمٹنے میں و ی او سی بندرگاہ کی صلاحیت اور قابلیت کےتئیں ستائش کااظہار کیا ہے۔ ونڈ مل کے بلیڈز اور ٹاورز کو خصوصی طور پر قابل واپسی ونڈ بلیڈ استعمال کرتے ہوئے بحفاظت منتقل کیا گیا اور وینگل (چنئی کی سرخ پہاڑیوں کے نزدیک) سے توتیکورین تک پہنچایا گیا۔

جہاز ایم وی   ایم و ائی ایس ڈیزنوا، جس کی مجموعی لمبائی  142.8 میٹر تھی، کو 18.01.2022 کو بندرگاہ  پر اتارا گیا اوریہ جہازچھ، 81.50 میٹر لمبے ونڈ بلیڈ اوربارہ 77.10 میٹر لمبے ونڈ بلیڈ سے لدا ہوا تھا۔ لادنے کاعمل مکمل ہونے پر، بحری جہاز وی او سی پورٹ سے 20 جنوری 2022 کو جرمنی کے پورٹ آف روسٹاک کے لیے روانہ ہوا۔

وی او چدمبرانار بندرگاہ نے ونڈ مل بلیڈز اور ونڈ مل بلیڈ ٹاورز کو سنبھالنے میں غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بندرگاہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران 2898 ونڈ مل بلیڈز اور 1248 ونڈ مل ٹاورز کی نقل وحمل کی تھی۔

بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے، مناسب ذخیرہ کرنے کی جگہ اور بھیڑ سے پاک بندرگاہ تک پہنچنے والی 8 لین والی سڑکوں اور بغیر کسی رکاوٹ کے قومی شاہراہ کنیکٹیویٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ونڈ مل بلیڈ کے عالمی مینوفیکچررز جیسے ویسٹاس، نورڈیکس، سیمنز، ایل ایم پاور اور جی ای باقاعدگی سے وی او سی بندرگاہ کو اپنے ترجیحی گیٹ وے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ ونڈ مل بلیڈ کی برآمد کوبرآمد کیا جاسکے۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ش ر ۔ ف ر

U. No.673



(Release ID: 1792112) Visitor Counter : 133