شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑهئی کا کام – خود انحصاری کی طرف این ای آر سی آر ایم ایس کی پہل


این ای آر سی آر ایم ایس، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے تحت  ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے

Posted On: 23 JAN 2022 9:11AM by PIB Delhi

  

نئی دہلی۔ 23 جنوری      ضلع چورا چند پور کے گاؤں کھوچی جنگ کے رہنے والے مسٹر منگ من لون سینگسیت نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے بہت زیادہ مصائب برداشت کیے ۔ خاندان کی معاشی حیثیت محدود وسائل اور بنیادی خدمات تک رسائی کی وجہ سے لازم و ملزوم تھی۔ ان کی زندگیاں خطرات سے دوچار تھیں۔ تاہم، وہ خوش قسمت رہا کہ اس نے بڑھئی کے کام کا انتخاب کیا۔ اس نے قصبے میں بڑھئی کے کام کی ایک بڑی ورکشاپ میں کام کرنا شروع کیا، جس سے اسے یومیہ صرف 300 (تین سو روپے) کی معمولی رقم حاصل ہوتی تھی ۔ اتنی معمولی  رقم سے وہ اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنے سے قاصر تھا۔

اسے سال 2018-19 میں بڑھئی کے کام مستفید ہونے والے کے طور پر منتخب کیا گیا اور اسے حکومت ہند کی شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  کے شمال مشرقی کونسل  کے تحت این ای آر سی آر ایم ایس کے پروجیکٹ کے این ای آر سی او آر ایم مرحلہ III کے تحت 18000 روپے (صرف اٹھارہ ہزار روپے) کی مالی مدد ملی۔ اس رقم سے اس نے بڑھئی کے کام کے لیے ضروری سامان خریدا۔ بڑھئی کے کام سے ہونے والی باقاعدہ آمدنی نے اسے اپنے خاندان کی کفالت کرنے اور اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے لیے اسکول بھیجنے کا موقع فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7774JSI.jpg

مذکورہ پروجیکٹ سے مستفید ہونے والے چورا چند پور کے باشندہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "مجھے منتخب کرنے کے لیے ، میں این اے آر ایم جی کا بہت مشکور ہوں۔ امید کی کرن فراہم کرنے کے لیے میں این ای آر سی او آر ایم پروجیکٹ کا مقروض رہوں گا۔ میری دعا ہے کہ یہ پروجیکٹ ہمارے گاؤں میں اپنا خوبصورت سفر جاری رکھے۔"

بعدازاں، وہ بڑھئی کی ایک چھوٹی سی دکان کا مالک ہوگیا اور اپنے کاروبار کو بڑھایا۔ وہ  نہ صرف گاؤں میں بلکہ پورے شہر میں ایک مشہور بڑھئی بننے کا ارادہ رکھتا تھا ۔ این اے آر ایم جی کے تعاون سے، اب وہ ایک کامیاب کاروباری اور ماسٹر ٹرینر بھی بن چکا ہے۔ یہ اس کا محض جذبہ اور عزم ہے جس کی وجہ سے آج  اس کی ایک منفرد شناخت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-650


(Release ID: 1791957) Visitor Counter : 141