وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پرثقافت کی وزارت کل لڑکیوں کےقومی دن کے موقع پر رنگولی اُتسو ‘امنگ’ کا انعقاد کرے گی


حصہ لینے والی ٹیمیں ملک بھر میں 50 سے زیادہ خصوصی مقامات پر رنگولی سجاوٹیں کریں گی

Posted On: 23 JAN 2022 11:34AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:23 جنوری،2022۔‘آزادی کا امرت مہوتسو’ ترقی پذیر بھارت کے 75 سال اور بھارت کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کرنے اور اس کا جشن منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ثقافت کی وزارت 24 جنوری 2022 کو رنگولی بنانے کی ایک تقریب ‘امنگ رنگولی اُتسو’ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس دن کو ہر سال ‘لڑکیوں کے قومی دن’ کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس سال اس دن کو یاد کرنے کیلئے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت لڑکیوں کے افتخار کیلئے ملک بھر میں ایک تقریب منائی جا رہی ہے۔

پروگرام کے دوران تجویز ہے کہ حصہ لینے والی ٹیمیں تقریباً ایک کلومیٹر طویل سڑکوں اور چوکوں پر رنگولی سجائیں گی جنہیں خواتین مجاہدین آزادی یا ملک کی خواتین کے رول ماڈل کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ رنگولی کی سجاوٹیں ملک بھر میں 50 سے زائد مقامات پر کی جارہی ہیں۔ اس تقریب کے ذریعے ‘لڑکیوں کا قومی دن’اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ منانے کا یہ ایک بہترین موقع ہوگا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 655



(Release ID: 1791956) Visitor Counter : 272