وزارت دفاع
وزیر دفاع نے یوم جمہوریہ کیمپ 2022 میں شرکت کرنے والے این سی سی کیڈٹوں سے ورچووَل طریقے سے گفت و شنید کی
انہیں بڑے خواب دیکھنے اور ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی نصیحت کی
این سی سی نوجوانوں کو ایک مربوط اور نظم و ضبط والی قوت میں تبدیل کرکے ایک اہم خدمت انجام دے رہی ہے: وزیر دفاع
Posted On:
22 JAN 2022 2:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جنوری 2022:
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 22 جنوری 2022 کو یوم جمہوریہ کیمپ 2022 میں حصہ لینے والے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں کے ساتھ ورچووَل طریقے سے گفت و شنید کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی اس تنظیم کے کیڈٹوں میں ایک قائد، سپاہی، فن کار، موسیقار اور اس سے بھی آگے ایک اچھے انسان کی خوبیاں پیدا کرکے انہیں مکمل انسان بنانے کے لیے اس تنظیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے این سی سی کے کیڈٹوں میں کوالٹی پیدا کرنے کے لیے اس تنظیم کی ستائش کی تاکہ یہ کیڈٹس از خود راستے تلاش کرکے معاشرے کو نئی سمت دے سکیں۔ انہوں نے کیڈٹوں سے زندگی کا مقصد تلاشنے کی اپیل کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیڈٹوں سے این سی سی کے ان سابق طلبا سے ترغیب حاصل کرنے کی بھی اپیل کی جنہوں نے اس تنظیم سے اتحاد، نظم و ضبط، سچائی، شجاعت، ہم آہنگی اور قیادت جیسی خصوصیات حاصل کرکے معاشرے پر اپنے اثرات مرتب کیے ۔
محنت شاقہ کو کامیابی کی کلید بتاتے ہوئے، وزیر دفاع نے این سی سی کیڈٹوں سے ’’معمولی حسد اور علاقائی، مذاہب، ذاتوں اور طبقات پر مبنی روح کو مجروح کر دینے والے تعصبات سےنکل کر ترقی کی نئی صبح کے لیے جدوجہد ‘‘ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مرد و خواتین کے درمیان آزادی کے اعلیٰ ترین پیمانے اور مسلسل مشترکہ اچھائی کے ساتھ مساوات قائم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مسلسل تغیر پذیر وقت کے ساتھ ڈھلنے، اور تبدیلی لاتے ہوئے بھارتی اقدار، روایات اور انسانیت کے لیے احساس کو آگے بڑھانے پر مساوی طور پر زور دیا۔
جناب راجناتھ سنگھ نے سوامی وویکانند کے قول ’آپ شیر ہو، آپ روح ہو، خالص، لامحدود اور مکمل ہو۔ آپ کے اندرکائنات کی طاقت موجود ہے ‘ کا حوالہ دے کر این سی سی کے کیڈٹوں کو خوف اور تذبذب کی بیڑیوں کو توڑ کر اپنے نصب العین حاصل کرنے کے لیے بڑے خواب دیکھنے اور جانفشانی سے کام کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا، ’’اپنی زندگی میں آگے بڑھیئے اور کچھ نئی اور اعلیٰ درجے کی چیز تخلیق کیجئے جو آپ کو کامیاب بنائے اور ملک کے لیے بھی باعث افتخار ہو۔‘‘
وزیر دفاع نے این سی سی کیٹڈس کے ساتھ ورچووَل طریقے سے بات چیت کرنے کا فیصلہ اس لیے کیاکیونکہ وہ ابھی بھی کووِڈ۔19 سے متاثر ہیں اور تمام تر قواعد و ضوابط پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیڈٹوں کو بتایا کہ این سی سی کے سابق طالب علم اور خود ایک استاد کے طور پر ، وہ اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ این سی سی کے ذریعہ منعقدہ کسی بھی تقریب میں شرکت سے محروم نہ رہیں۔
دہلی کینٹ میں این سی سی آڈی ٹورئیم میں منعقدہ اس تقریب کے دوران، این سی سی کیڈٹوں نے وزیر دفاع کے سامنے رنگارنگ انداز میں’شت شت نمن‘ نغمہ پیش کیا۔ اس تقریب کے دوران اس سال کے رکشا منتری پدک اور کمانڈیشن کارڈس فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل گوربیرپال سنگھ اور وزارت دفاع کے سینئر سول اور ملٹری افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔
رکشا منتری پدک کا آغاز 1989 میں ہوا تھا اور تب سے یہ ایوارڈ شجاعت اور اعلیٰ ترین درجے کی خدمات پیش کرنے کے لیے ازحد مستحق کیڈٹوں اور انسٹرکٹر حضرات کو پیش کیا جاتا ہے۔اس سال، رکشا منتری پدک دہلی ڈائرکٹوریٹ کی کیڈٹ دیویانشی اور کرناٹک اور گوا ڈائرکٹوریٹ کے لفٹیننٹ اکشے دیپک راؤ منڈلک کو پیش کیا جائے گا۔ گجرات ڈائرکٹوریٹ کے کیڈٹ کپتان دھیرج سنگھ، مہاراشٹر ڈائرکٹوریٹ کے ایس یو او سومیش منوج سنہا، شمال مشرقی خطہ ڈائرکٹوریٹ کے ایس یو او کے ایچ مونیتا سنگھا اور مغربی بنگال اور سکم ڈائرکٹوریٹ کے کیڈٹ آدرش شرما کو رکشا منتری کمانڈیشن کارڈس تفویض کیے جائیں گے۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 634
(Release ID: 1791776)
Visitor Counter : 215