صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوون پر اپ ڈیٹ


کوون پر ایک موبائل نمبر کا استعمال کرکے چھ ممبران  کو رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے

Posted On: 21 JAN 2022 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جنوری 2022/مستفدین کے لئےکوون کو کارگر  بنانے اور استعمال کے سلسلہ میں مسلسل نئی سہولیات جوڑی گئی ہیں۔ اسی سلسلہ میں کوون کے  خود اندراج یعنی  سیلف رجسٹریشن پورٹل میں درج ذیل خصوصیات  جوڑی گئی ہیں۔

(اے)کوون پر رجسٹریشن- ایک موبائل نمبر کا استعمال کرکے 4 ارکان کی  موجودہ حد کے  بجائے  اب چھ ارکان کو کوون پر رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔

(بی) ٹیکہ کاری کی تفصیلات کوبدلنا- کوون کھاتے میں ’ریز ان ایشو‘ (مسئلہ اٹھائیں) کے تحت ایک نئی   کارگر خدمت کاآغاز کیا گیا ہے اس کے توسط سے مستفید ٹیکہ کاری کی اپنی موجودہ تفصیلات کو  مکمل ٹیکہ کاری سے  جزوی ٹیکہ کاری یا بغیر ٹیکہ کی شکل میں  بدل سکتا ہے۔   اور جزوی ٹیکہ کاری سے   بغیر  تفصیلات کی شکل میں بھی بدل سکتا ہے۔   مستفدین کے ذریعہ   ٹیکہ کاری کی تفصیلات کو  ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔  جہاں کبھی کبھی   الگ الگ معاملوں میں    ٹیکہ کاری کا سرٹی فکیٹ  مستفدین کے   ٹیکہ کاری    ڈیٹا کی تازہ ترین     تفصیلات  میں ٹیکہ  لگانے  والے کارکن کے ذریعہ انجانے میں ڈیٹا اندراج کی خامیوں  کے سبب  پیدا ہوتی ہیں۔  ’ریز این ایشو‘ یوٹلٹی کے ذریعہ  آن لائن درخواست  جمع کرنے کے بعد اندراج یا تفصیلات کو بدلنے میں  تین سے سا ت دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ سسٹم میں ٹیکہ کاری کی  نئی تفصیلات  کا کامیابی کے ساتھ  اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ایسا مستفدین  موجودہ  اسٹینڈرڈ (معیارپر مبنی) رہنما ہدایات کے مطابق نزدیک ترین  ٹیکہ کاری مرکز میں  ٹیکہ کی   اپنی بقایا خوراک لے سکتے ہیں۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-620


(Release ID: 1791700) Visitor Counter : 180