وزارتِ تعلیم

پرکشا پے  چرچا 2022 کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ 27 جنوری2022 تک بڑھائی گئی

Posted On: 20 JAN 2022 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 جنوری 2022/پرکشا پے چرچا کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کی آخری  تاریخ 2022 تک  بڑھادی گئی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ایک منفرد انٹریکٹیو پروگرام-پرکشا پے چرچا کا تصور پیش کیا۔ جس میں ملک بھر کے طلبا ، والدین، اساتذہ اور بیرون ملک  سے بھی لوگ  اس بات چیت میں حصہ لیتے ہیں اور امتحانات سے پیدا ہونےو الے تناؤ  اور اس پر قابو پانے کے لئے اور زندگی  کو  ایک اتسو کے طور پر منانے کے لئے ان سے  بات چیت کرتےہیں۔

اس پروگرام کا فارمیٹ 2021 کی طرح آن لائن موڈ میں رکھنےکی تجویز کی گئی ہے، نویں جماعت سے 12ویں جماعت کےا سکول کے طلبا ، اساتذہ  اور والدین کا انتخاب  آن لائن مقابلے کے ذریعہ   کیا جائے گا۔ https://innovateindia.mygov.in/ppc-2022 ۔ کا رجسٹریشن  28 دسمبر 2021 سے 27 جنوری 2022  تک لائیو ہے۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-579



(Release ID: 1791358) Visitor Counter : 120