سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرق کے لئے کووڈ  جانچ کی چلتی پھرتی سہولت کا آغاز کیا


میزورم سے شروعات، ریاستی وزیر اعلیٰ جناب زورم تھنگا نے تقریب میں آن لائن شرکت کی

کووڈ ٹسٹنگ کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل جانچ لیباریٹری(آئی۔لیب)

وزیر موصوف نے کہا کہ موبائل لیب ٹیکنالوجی کو شمال مشرق کی دیگر ریاستوں میں مرحلہ وار طور پر شروع کیا جائے گا کیونکہ یہ منفرد آب وہوا اور جغرافیائی خصوصیات والا خطہ ہے

آئی۔لیب ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں کووڈ جانچ کی سہولت دستیاب کرانے کے لئےہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی۔لیب کو ٹیلی کنسلٹیشن سہولت سے جوڑنے کو کہا، جو شمال مشرقی خطے کے عوام کی بیماریوں کی پروفائل کے مطابق ہو

Posted On: 20 JAN 2022 4:49PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت(آزاد چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر مملکت برائے پی ایم او، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج شمال مشرق کے لئے کووڈ جانچ کی چلتی پھرتی سہولت کا آغاز کیا اور میزورم سے اس کی شرعات کی گئی جہاں وزیر اعلیٰ زورم تھنگا نے تقریب میں آن لائن شرکت کی ۔

اپنی نوعیت کی اولین چلتی پھرتی جانچ لیباریٹری (آئی۔ لیب) میں آرٹی ۔ پی سی آر اور ELISA، دونوں کی سہولت ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند کے بایوٹیکنالوجی محکمے کی مدد سے یہ لیب تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں کووڈ جانچ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس لیب میں آرٹی پی سی آر اور ELISA دونوں کی سہولت موجود ہے۔ اس لیباریٹری میں دیگر متعدی امراض مثلاً ٹی بی ایچ آئی وی وغیرہ کے ٹسٹ بھی کئے جاسکتے ہیں۔ لہذا کووڈ کے بعد بھی یہ کام آتی رہے گی۔

اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان عالمی وباء کی موجودہ صورتحال سے کامیاب بن کر ابھرے گا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روزانہ کی بنیاد پر کووڈ کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی روک تھام کے اقدامات کی جانب ٹھوس کام کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی لیب کو  ٹیلی کنسلٹیشن سہولت سے منسلک کرنے کو کہا جو شمال مشرقی خطے کے عوام کی بیماریوں کے پروفائل کے عین مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ موبائل لیباریٹری میں نظر کی جانچ اور میموگرافی کو بھی جوڑا جاسکتا ہے جس سے خطے کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ہندوستان کے شمال مشرق خطے کی ترقی کو خصوصی ترجیح دی ہے اور کہا کہ یہ سہولت اس وعدے کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں مرحلہ وار طور پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے AMTZ(آندھراپردیش ٹیک زون) ٹیم کو مبارکباد دی جنکی انتھک کوششوں اور لگن سے یہ منفرد اختراعی سہولت ممکن ہوسکی۔ DBTنےبھی AMTZ میں انتہائی اہمیت کی حامل مختلف صحت نگہداشت ٹیکننالوجیز کی اندرون ملک تیاری کے لئے مینوفیچرنگ یونٹ قائم کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ ان مشترکہ اور اجتماعی کوششوں سے ہندوستان اب صحت نگہداشت ٹیکنالوجیوں میں خودکفیل بننے کی راہ پر ہے۔ انھوں نے کہا  کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جانچ اور کووڈ ٹیکہ کاری کی جوکوششیں ہوئیں ان کی آزاد ہندوستان میں نظیر نہیں ملتی۔ ہندوستان نے نہ صرف اپنی آبادی کی بھاری مانگ کو پورا کیا بلکہ دوسرے ملکوں کی بھی مدد کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میزورم کے وزیر اعلیٰ زورم تھنگا نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا موبائل ٹسٹنگ سہولت کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے آرٹی ۔ پی سی آر جانچ کی سہولت کی قلت والے سرحدی اضلاع اور دور دراز کے علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈاکٹر آر لال تھنگلیانا، وزیر صحت ،میزورم نے کہا کہ عالمی وباء سے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو خصوصا شمال مشرقی ریاستوں میں دھچکا لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی لیب سے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں کے لوگوں کو کووڈ کی جانچ کی سہولت ملے گی۔

ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سکریٹری  DBT نے کہا کہ موبائل جانچ لیباریٹری (آئی۔ لیب)کووڈ کے بعد بھی دیگر متعدی بیماریوں مثلاً ٹی بی اور ایچ آئی وی کی جانچ کے کام میں آئیں گی۔

ایم ڈی، اے ایم ٹی زیڈ، جے کے شرما نے کہا کہ ایک سال کے اندر پریمیئر میڈیکل ٹیکنالوجی پارک دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ کلسٹر کے طور پر ابھرا ہے جہاں زندگی بچانے والے طبی آلات اور سازوسامان پر سو سے زیادہ کمپنیاں تحقیق ترقی اور پیداوار میں لگی ہوئی ہیں۔

****

U.No:570

ش ح۔ رف۔ س ا



(Release ID: 1791351) Visitor Counter : 207