کانکنی کی وزارت
نومبر 2021 کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں معدنی پیداوار میں 5 فی صد کا اضافہ ہوا
Posted On:
20 JAN 2022 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 جنوری 2022/ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے اعدادوشمار کے مطابق ،کانکنی کی وزارت نومبر 2021 (بنیاد:12-2011=100) کانکنی اور کھدائی کے شعبے کی نومبر 2020 کی سطح کے مقابلے میں، پیداوار کا اشاریہ111.9 پر 5.0 فی صد زیادہ تھا۔ اپریل-نومبر، 22-2021 کی مدت کے لئے مجموعی نمو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.2 فی صد بڑھی ہے۔
نومبر 2021 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح اس طرح تھی:679 لاکھ ٹن، لگنائیٹ 33 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2798 ملین مکعب میٹر ، پیٹرولیم (خام) 24 لاکھ ٹن ، بکسائیڈ 1710 ہزار ٹن ، کرومائیٹ 259 ہزار ٹن، کوپر، 10 ہزار ٹن ، سونا 113 کلو گرام، خام لوہا 194 لاکھ ٹن ، لیڈ /سیسا 30 ہزار ٹن، مینگانیز 224 ہزار ٹن ، زنک 132 ہزار ٹن ، چونا پتھر 303 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 122 ہزار ٹن، میگنیسائٹ 8 ہزار ٹن اور ڈائمنڈ 15 قیراط۔
نومبر 2020 کے مقابلے میں نومبر 2021 کے دوران مثبت نمو دکھانے والی اہم معدنیات کی پیداوار میں شامل ہیں:سونا (37.8 فی صد) میگنیسائٹ (28.1 فی صد) قدرتی گیس (یو) (23.6 فی صد) کرومائیٹ (21.9 فی صد) لیگنائیٹ (14.7 فی صد) لیڈ (14.4 فی صد) زنک (13.9 فی صد) کوئلہ(8.5 فی صد) ۔ دیگر اہم معدنیات کی پیداوار جو منفی نمو ظاہر کرتی ہے، ان میں شامل ہیں: پیٹرولیم (خام) (-2.2 فی صد) لوہا (-2.4 فی صد) تانبہ (-7.8 فی صد) چونا (-8.7 فی صد) بکسائٹ (5.9- فی صد) فاسفورائٹ (-9.8 فی صد) اور میگنیسز (15.2 فی صد) ۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-571
(Release ID: 1791289)
Visitor Counter : 153