جل شکتی وزارت
آسام2024 تک ’ہر گھر جل ‘ ریاست بننے کی راہ پر گامزن ہے
گزشتہ چھ مہینوں میں 9 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کی دستیاب کی گئی
مرکز، جل جیون مشن کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاست کو مکمل مدد فراہم کررہا ہے: سکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو یو ایس
Posted On:
19 JAN 2022 5:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جنوری2022/ سکریٹری ، محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)محترمہ وینو مہاجن نے آج آسام کے چیف سکریٹری جناب جشنو بروا کے ساتھ جل جیون مشن اور سووچھ بھارت مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محترمہ مہاجن نے ریاست میں دو اہم مشنوں کے نفاذ پر جائزہ میٹنگ کے دوران دیہی گھروں میں نل کے پانی کے فراہمی میں آسام کی طرف سے کی گئی پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’’ ریاست آسام 2024 تک ہر گھر تک صاف نل کے پانی کی فراہمی کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور مرکز اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاست کو مکمل مدد فراہم کررہا ہے۔آن لائن جائزے کے دوران جناب ارن بروکا ، ایڈیشنل سکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس جناب ایس عباسی، اے سی ایس انچارج ایس بی ایم اور جے جے ایم، آسام جناب سمیر سنہا ، مالی سکریٹری آسام اور ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے افسران بھی آن لائن جائزے کے دوران موجود تھے۔
محترمہ مہاجن نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا،’’جل جیون مشن کے ایک ڈی سینٹرلائزڈ مانگ پر مبنی معاشرہ کے زیر انتظام پانی کی فراہمی کے مقصد ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی کے لئے دیہی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے گزشتہ چھ مہینوں کی جانب سے کئے گئے کام کی تعریف کی۔
سووچھ بھارت مشن پر بات کرتے ہوئے محترمہ مہاجن نے کہا کہ ’’جب کہ اضلاع نے خود کو رفع حاجت سے پاک قرار دیا ہے لیکن یہ ایک بارکی کوشش سے ممکن نہیں ہے۔ پروگرام کے تحت ہر وقت دیہات کی اے ڈی ایف کی حیثیت سے برقرار رکھنے کے لئے سماجی اور رویے میں تبدیلی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ریاست کے سبھی اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کے اعلان کے وقت ریاست کے کل 63.35 لاکھ گھرانوں میں سے صرف 1.11 لاکھ (1.76 فی صد) گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہم تک رسائی حاصل تھی۔ تقریباً 28 مہینوں میں 17.46 گھرانوں کو صاف پانی فراہم کیا گیا ۔ صرف گزشتہ چھ مہینوں میں 8.5 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو صاف نل کے پانی کی فراہم کی گئی ہے۔
جناب بشنوبروا ،چیف سکریٹری آسام نے ریاستی کارکردگی کوپیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم اس مقا م کو دیکھیں جہاں سے ہم نے شمال مشرق سب سےبڑی ریاست میں صرف ایک فی صد نل کے پانی کے احاطے کے ساتھ شروعات کی تھی۔ ان میں گزشتہ چھ مہینوں میں اچھی ترقی کی ہے۔ جیساکہ ریاست میں کم بنیادپر آغازکیا ، اس نے پروگرام کے نفاذ آغاز کے طریقہ کار کو اسٹریم لائن کرنے میں وقت لیا۔ اب بقیہ کام تیزی سے مکمل کرلیا جائے گا۔
’سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے خطوط پر کام کرتے ہوئے جل جیون مشن کا نصب العین ہے۔ کوئی بھی نہیں چھوڑا نہیں جائے گا‘‘۔ اور اس کا مقصد پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی تک سب کی رسائی فراہم کرنا ہے۔ 2019 میں مشن کے آغاز پر ملک کے کل 19.20 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے صرف 3.23 کروڑ (17 فی صد ) نل کے پانی کی فراہمی کی گئی تھی۔ کووڈ19 وبائی امراض اور لاک ڈاؤن میں رکاوٹوں کے باوجود جل جیون مشن کو تیزی کے ساتھ محسوس کیا گیا ہے اور گزشتہ 28 مہینوں کے بعد ، 5.59 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی دستیاب کی گئی ہے۔ ملک میں 8.83 کروڑ (45.88 فی صد) دیہی گھرانوں نل کے پانی کی فراہمی ہے۔ اس وقت 90 اضلاع اور1.31 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں میں ہر گھر کو ان کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے۔
جل جیون مشن کے نفاذ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے جل جیون مشن کے بارےمیں تمام معلومات عوامی رسائی میں ہے ،اور جےجے ایم ڈیش بورڈ https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
uno-547
(Release ID: 1791100)
Visitor Counter : 233