عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’’گھر سے کام کرنے والے‘‘ ملازمین اور عملہ کی وزارت ڈی او پی ٹی  ڈی اے آر پی جی، عوامی شکایات اور پنشنز  کے ان افسروں اور اسٹاف کے ساتھ رابطہ کیا جو قرنطینہ میں ہیں یا کووڈ-19 سے متاثر ہیں، وزیر موصوف نے ان کی خیریت بھی دریافت کی


وزارت کے 879 ملازمین میں سے 60 ملازمین ہلکی علامات کے ساتھ کووڈ سے متاثر ہیں، لیکن کسی بھی ملازم کے داخل اسپتال ہونے کی خبر نہیں ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر موصوف نے کہا کہ کام کی انجام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے بلکہ کچھ معاملات میں ہدف بند ورک کلچر اور کام کرنے کے اوقات میں لچیلاپن  کے سبب کام کی انجام دہی میں اضافہ ہوا ہے

Posted On: 19 JAN 2022 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/جنوری 2022 ۔ سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس (آزادانہ  چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ’’گھر سے کام کرنے والے‘‘ ملازمین اور عملہ کی وزارت ڈی او پی ٹی  ڈی اے آر پی جی، عوامی شکایات اور پنشنز  کے ان افسروں اور اسٹاف کے ساتھ رابطہ کیا جو قرنطینہ میں ہیں یا کووڈ-19 سے متاثر ہیں۔

 

انھوں نے ان میں سے ہر شخص کی خیریت دریافت کی  اور ان سے اپنے تجربات اور مشورے مشترک کرنے کے لئے کہا۔ 

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 18 سال اور اس کے اوپر کے سبھی اہل ملازمین کو ٹیکے کی دونوں خوراک لگائی جاچکی ہے۔ انھوں نے ان لوگوں سے جنھوں نے ابھی تک کووڈ-19 کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے، سے عمومی اپیل کی کہ وہ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے تناظر میں جلد از جلد ٹیکہ لگوالیں۔

وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ عملہ و تربیت کے محکمہ کے 663 افسران و اسٹاف میں سے 46 افراد ہلکی علامتوں کے ساتھ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 20 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسی طرح ڈی اے آر پی جی کے 158 ملازمین میں سے 8 افراد اور پنشز کے محکمہ کے 58 میں سے 6 ملازمین تیسری لہر میں کووڈ سے متاثر ہوئے، تاہم اب تک کسی بھی شخص کے داخل اسپتال ہونے کی خبر نہیں ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وبا کے دوران بغیر کسی رخنہ اندازی کے دفتری کام کاج کی انجام دہی کے تئیں افسران اور اسٹاف کی کوششوں، تندہی اور عہد بستگی کی ستائش کی اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، بلکہ ہدف بند ورک کلچر اور کام کے اوقات میں لچیلاپن کے سبب کچھ معاملات میں کام کی انجام دہی میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای- آفس موڈ کو تقریباً مکمل طریقے سے اپنانے کے سبب کام کی بحیثیت مجموعی صورت حال بہتر رہی ہے۔ مزید برآں ورک فرام ہوم (ڈبلیو ایف ایچ) کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ ملازمین اختتام ہفتہ اور چھٹیوں کے دنوں میں بھی دیے گئے ہدف کو مکمل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

 

 

وزارت کے متعدد افسران اور اسٹاف نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ آن لائن اپنے تجربات مشترک کئے اور ان میں سے سبھی نے ٹارگیٹ اورینٹڈ ورک کلچر کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ وزیر موصوف نے کووڈ سے متعلق سبھی افراد اور ان کے اہل خانہ کو وزارت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ ورک فرام ہوم کے لئے سبھی ملازمین کو ورچول پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) کنکشن دستیاب کرایا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او پی ٹی کے تازہ ترین او ایم کے مطابق حاملہ خواتین ملازمین اور دویانگ ملازمین کو دفتر آنے سے رخصت دی گئی ہے اور انڈر سکریٹری کی سطح کے نیچے کے سرکاری ملازمین کی جسمانی طور پر حاضری کو حقیقی گنجائش کے 50 فیصد تک محدود کردیا گیا ہے اور باقی کے 50 فیصد افراد گھر سے کام کریں گے۔ تاہم وزیر موصوف نے کہا کہ وہ اہلکار / اسٹاف جو دفتر نہیں آرہے ہیں اور گھر سے کام کررہے ہیں وہ ہمہ وقت ٹیلی فون یا مواصلات کے دیگر الیکٹرانک ذرائع پر دستیاب رہیں گے۔

وزیر موصوف نے سبھی افسران / اسٹاف کو صلاح دی کہ وہ کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، جن میں وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے رہنا، سینیٹائزیشن، فیس ماسک / فیس کور پہننا اور ہر وقت سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا شامل ہیں۔ کام کی جگہ کی خصوصی صفائی اور سینیٹائزیشن بالخصوص ان جگہوں کا سینیٹائزیشن جنھیں اکثر چھوا جاتا رہتا ہے، کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ڈی او پی ٹی کے سکریٹری پی کے ترپاٹھی، ڈی اے آر پی جی اور پنشنز کے سکریٹری وی سرینواس، ڈی او پی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری رشمی چودھری، ڈی او پی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری اور ای او دیپتی اوما شنکر، ڈی اے آر پی جی کی جوائنٹ سکریٹری جیا دوبے اور دیگر سینئر اہلکار میٹنگ میں شامل ہوئے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.545

 



(Release ID: 1791096) Visitor Counter : 124