کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مخصوص قرض کھاتوں میں قرض لینے والوں کو چھ ماہ کے لئے مرکب سود اور سادہ سود کے درمیان فرق کی ایکس گریشیا ادائیگی کی اسکیم کابینہ میں منظور

Posted On: 19 JAN 2022 3:35PM by PIB Delhi

 

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 973.74 کروڑ روپے کی ایکس گریشیا رقم کی ادائیگی کو منظوری دیدی۔ اس کا تعلق قرض لینے والوں کے لئے مخصوص قرض کھاتوں میں چھ ماہ (1.3.2020 سے 31.8.2020)  کے لئے مرکب سود اور سادہ سود کے درمیان فرق کی ایکس گریشیا ادائیگی کی منظوری کے لئے اسکیم کے تحت قرض دینے والے اداروں  کی طرف سے جمع کرائے گئے بقیہ دعوؤں سے ہے۔

فوائد:

پریشان/کمزور زمرے کے قرض لینے والوں کو اس بات سے قطع نظر کہ قرض لینے والے نے مہلت کا فائدہ اٹھایا تھا یا نہیں چھ ماہ کی معطلی کی مدت کے دوران مرکب سود اور سادہ سود کے درمیان فرق کی ایکس گریشیا ادائیگی کی منظوری سے اس اسکیم سے چھوٹے قرض لینے والوں کو یکساں طور پر مدد ملے گی تاکہ وہ عالمی وباکی وجہ سے تناؤ کو برداشت کرتے ہوئے اپنے پیروں پر پھر کھڑے ہو جائیں۔

اس اسکیم کے لئے آپریشنل رہنما خطوط پہلے ہی کابینہ کی منظوری سے جاری کئے جا چکے ہیں۔ مذکورہ 973.74 کروڑ روپے  آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق  تقسیم کئے جائیں گے۔

نمبر شمار

ایس بی آئی  کی طرف سے کلیم جمع کرانے کی تاریخ

قرض دینے والے اداروں کی تعداد

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

وصول شدہ دعوے کی رقم

ادا کی گئی رقم

زیر التواء تقسیم

1

23.3.2021

1,019

1406,63,979

4,626.93

4,626.93

-

2

23.7.2021 اور 22.9.2021

492

499,02,138

1,316.49

873.07

443.42

3

30.11.2021

379

400,00,000

216.32

0

216.32

4

ایس بی آئی کے ذریعہ دوبارہ جمع کرایا گیا۔

101

83,63,963

314.00

-

314.00

کل

 

1,612

2389,30,080

6,473.74

5,500.00

973.

پس منظر:

عالمی وبا کوویڈ 19 کے تناظر میں، مخصوص قرض کھاتوں (1.3.2020 سے 31.8.2020) میں قرض دہندگان کو چھ ماہ کے لئے مرکب سود اور سادہ سود کے درمیان فرق کی ایکس گریشیا ادائیگی کی منظوری دینے کی اسکیم کو کابینہ نے اکتوبر، 2020 میں منظور کیا تھا۔ اس میں 5,500 کروڑ روپے کے اخراجات کا تصور تھا۔

درج ذیل زمرے کے قرض لینے والے اس اسکیم کے تحت ایکس گریشیا ادائیگی کے اہل تھے:

i۔ایم ایس ایم ای قرضے  2 کروڑ روپے تک

ii۔تعلیمی قرضے 2 کروڑ روپے تک

iii۔گھر کیلئے قرضے 2 کروڑ روپے تک

iv۔صارفین کے استعمال کی مصنوعات پر قرضے  2 کروڑ روپے تک

v۔کریڈٹ کارڈ کے واجبات  2 کروڑ روپے تک

vi۔گاڑیوں کیلئے قرضے  2 کروڑ روپے تک 

vii۔پیشہ وروں کو ذاتی قرضے  2 کروڑروپے تک

viii۔کھپت کے قرضے روپے  2 کروڑ تک۔

مالی سال 2020-2021 میں اسکیم کیلئے  5,500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کئے  گئے تھے۔ جیسا کہ کابینہ نے منظور کیا ہے 5,500 کروڑ روپے کی پوری رقم قرض دینے والے اداروں کو اس کے نتیجے میں ادائیگی کے لئے اسکیم کے تحت نوڈل ایجنسی ایس بی آئی کو دیدی گئی۔

تخمینہ شدہ  5,500 کروڑ روپے کی  رقم مذکورہ بالا زمرہ کے قرضوں کے لئے ایس بی آئی اور شیڈولڈ کمرشل بینکوں کے حصہ کو بڑھا کر حاصل کئے گئے۔ کابینہ کو یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ اصل رقم اُس وقت معلوم ہو جائے گی جب انفرادی قرض دینے والے ادارے اپنے پہلے سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹ وار کلیمز جمع کرائیں گے۔

ایس بی آئی نے مطلع کر دیا ہے کہ اسے قرض دینے والے اداروں کی طرف سے تقریباً 6,473.74 کروڑ روپے کے مجموعی دعوے موصول ہوگئے ہیں۔ جیسا کہ 5,500 کروڑ روپے ایس بی آئی کو  پہلے ہی دئیے جا چکے ہیں، اب 973.74  کروڑ روپے کی بقایا رقم کے لئے کابینہ کی منظوری طلب کی جا رہی ہے۔

****

 

U.No:538

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1791026) Visitor Counter : 494