مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے گاہکوں کی تعداد پانچ  کروڑ سے متجاوز


یہ بینک اب ملک میں تیزی سے ترقی پذیر ڈیجیٹل ادائیگیوں والے بینکوں میں سے ایک ہے

تین سال کی مختصر مدت میں پانچ کروڑ صارفین تک رسائی اِس کم لاگت میں آسان اور محفوظ ڈیجیٹک ایکو سسٹم کا فراہم کرنے والے  ماڈل کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاک کے محکمے کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے کا اظہار خیال

یہ بینک مناسب مصنوعات اور خدمات کے محاذ پر تعاون اور تشکیلی اشتراک کے ذریعے بینکوں تک کم رسائی والے اور بینکوں سے محروم دیہی شہریوں کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔آئی پی پی بی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب جے وینکٹ رامو کا اظہار خیال

Posted On: 18 JAN 2022 2:47PM by PIB Delhi

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)، جس کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نے اسے ملک میں مالیاتی ہمہ جہتی کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا تھا، ایک ڈیجیٹل- فرسٹ بینک ہے۔ اسے انڈیا پوسٹ کے افرادی قوت والے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی پٹریوں پر کھڑا کیا گیا ہے۔ یہ کام حکومت ہند کے وزارت مواصلات کے تحت کیا گیا ہے۔ بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے اپنی مالیاتی ہمہ جہتی کے اہداف کو حاصل کرنے کے رُخ پر اپنے قیام کے بعد ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا ہے۔

آج، آئی پی پی بی نے اعلان کیا کہ اس نے سرگرمِ عمل ہونے کے 3 برسوں میں صارفین کی تعداد پانچ کروڑسے متجاوز کرلی ہے اور اس طرح وہ ملک میں تیزی سے ترقی پذیر ڈیجیٹل ادائیگیوں والے  بینکوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

آئی پی پی بی  نے اپنے 1.36 لاکھ ڈاک خانوں کے ذریعے ڈیجیٹل اور پیپر لیس موڈ میں ان پانچ کروڑ اکاؤنٹ کھولے۔ ان میں سے 1.20 لاکھ  دیہی علاقوں میں ہیں جنہیں تقریباً 1.47 لاکھ دروازے پر بینکنگ سروس فراہم کرنے والی افرادی قوت کی مدد سے کھولے گئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ آئی پی پی بی نے 2,80,000 ڈاک ملازمین کی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی طور پر باخبر اور بااختیار گاہکوں کا بیس بنا کر دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی پروگرام حاصل کیا ہے۔ آئی پی پی بی نے مزید کہا ہے کہ اس نے این پی سی آئی، آر بی آئی اور یو آئی ڈی اے آئی کے انٹرآپریبل پیمنٹس اینڈ سیٹلمنٹ سسٹمز کے ذریعے 13 سے زیادہ زبانوں میں خدمات پیش کرنے والی ڈیجیٹل بینکنگ کو بنیادی سطح تک پہنچایا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مجموعی کھاتہ داروں میں تقریباً 48 فیصد  کھاتہ دار خواتین ہیں۔ مرد کھاتہ داروں کی تعداد 52 فیصد ہے۔ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ بینک نے  خواتین صارفین کو بینکنگ نیٹ ورک کے تحت لانے پر توجہ دی۔ خواتین کے تقریباً 98 فیصد اکاؤنٹ ان کی دہلیز پر کھولے گئے۔ اور 68 فیصد سے زیادہ خواتین ڈی بی ٹی کے فوائد حاصل کر رہی ہیں۔ آئی پی پی بی نے ایک اور سنگ میل طے کیا ہے جس کا انکشاف یوں ہوتا ہے کہ اس نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل بینکنگ خدمات حاصل کرنے کی طرف راغب کیا۔ 41 فیصد سے زیادہ کھاتے دار 18 سے 35 سال کی عمر کے ہیں۔

اس تاریخی موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈاک کے محکمے کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے نے کہا کہ انڈیا پوسٹ میں ہم شہری اور دیہی ہندوستان دونوں کا احاطہ کرتے ہوئے ملک میں مالیاتی ہمہ جہتی کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک بننے کے لئے پرعزم ہیں۔ تین سال کی مختصر مدت میں پانچ کروڑ صارفین تک رسائی اِس کم لاگت میں خصوصاً دیہی ہندوستان میں آسان اور محفوظ ڈیجیٹک ایکو سسٹم کا فراہم کرنے والے ماڈل کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں دیہی خواتین کو بھی ان کی دہلیز پر بینکنگ خدمات حاصل کرنے کے لئے بااختیار بنانے پر خوشی ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے ایم ڈی اور سی ای او جناب جے وینکٹ رامو نے کہا کہ یہ موقع بینک کے لئے موجبِ فخر ہے۔ ہم گاہکوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھانے کے رُخ پر وقت گزرنے کے ساتھ مضبوطی سے بڑھے ہیں۔ عالمی وبا کوویڈ19 کے دوران بھی بلا تعطل بینکنگ اور جی2سی خدمات فراہم کرتے رہے۔ بینک اپنے صارفین کی تعداد   مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس بینکنگ پلیٹ فارم پر بڑھانے کے قابل ہے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرتا ہے۔  بینک مناسب مصنوعات اور خدمات کے محاذ پر تعاون اور تشکیلی اشتراک کے ذریعے بینکوں تک کم رسائی والے اور بینکوں سے محروم دیہی شہریوں کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔

اس نقطہ نظر کے ساتھ آئی پی پی بی اس قابل رہا کہ وہ اپنے اصل یعنی ڈاک کے محکمے کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکے اور وہ پورے ملک میں مالیاتی ہمہ جہتی کے منظر نامے کو مستقل طور پر تبدیل کر رہا ہے اور اسے ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ مستقبل قریب میں ہماری کوشش ہے کہ ایک ہی پلیٹ فارم سے تمام خدمات فراہم کی جائیں شہریوں پرمبنی مختلف مالیاتی خدمات بشمول قرض فراہم کرنے کی خدمت گھر کی دہلیز پر ہی فراہم کی جائے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی بابت:

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کو وزارت مواصلات کے ڈاک کے محکمے کے تحت  100 فیصد ایکویٹی کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم ستمبر 2018 کو کیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان میں عام آدمی کے لئے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستا اور قابلِ بھروسہ بینک بنانے کے تصور کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کو بنیادی اختیار یہ دیا گیا ہے کہ وہ بینکوں سے محروم اور بینکوں تک کم رسائی  والے لوگوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے اور پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچے۔ اس کا مقصد مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے پیپر لیس، کیش لیس اور پریزنس لیس بینکنگ کو قابل بنانا ہے۔ آئی پی پی بی کم نقدی کی معیشت کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل انڈیا کے تصور سے تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہندوستان تبھی ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارے لئے ہر گاہک اور ہر لین دین اہم ہے اور ہرڈپازٹ قیمتی ہے۔ آئی پی پی بی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دیکھیں: www.ippbonline.com

****

U.No:506

ش ح۔رف ۔ س ا


(Release ID: 1790777) Visitor Counter : 217