سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
برکس ایس ٹی آئی اسٹیرنگ کمیٹی میں 2022 کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال :ہندوستان پانچ پروگراموں کی میزبانی کرے گا
Posted On:
18 JAN 2022 4:07PM by PIB Delhi
سترہ جنوری 2022 کو برکس سائنس ٹیکنالوجی انوویشن (SIT) اسٹیرنگ کمیٹی کی پندرہویں میٹنگ میں ہوئے تبادلۂ خیال کے مطابق ہندوستان 2022 میں پانچ پروگراموں کی میزبانی کرے گا جو ہیں:۔ برکس اسٹارٹ اپس فورم میٹنگ، توانائی بایو ٹیکنالوجی ، بایو میڈیسن ، آئی سی ٹی اور ہائی پرفارمنگ کمپوٹنگ پرورکنگ گروپوں کی میٹنگ، STIEP(سائنس، ٹیکنالوجی، انوویشن اور انٹر پرنیئرشپ، پارٹنرشپ ورکنگ گروپ میٹنگ اور برکس اختراعی لانچ پینڈ کا مائیکرو سائٹ(نالج ہب) کے طور پر آغاز ۔
ورچوئل طریقے سے ہوئی میٹنگ میں برکس STI سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔ ہندوستان نے جنوری 2022 سے برکس کی سربراہی کامیابی کے ساتھ چین کو سونپ دی ہے۔ 2022 کے لئے برکس کا مرکزی موضوع ہے۔’’اعلیٰ درجے کی برکس ساجھیداری کے ذریعہ عالمی ترقی کے ایک نئے دور میں داخلہ‘‘۔ اس سا ل کے دوران وزراء کی سطح پر اور برکس چوٹی کانفرنس سمیت متعدد شعبہ جاتی پروگرام اور میٹنگوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
برکس ایس ٹی آئی قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں برکس ممالک کے سائنس کے وزراء اور غیر ملکی مشن کے نمائندے شریک تھے۔ ہندوستان کی جانب سے سائنس اورٹیکنالوجی محکمے میں بین الاقوامی تعاون کے مشیر اور سربراہ جناب سنجیو کمار ورشنے نے قیادت کی۔
ورچوئل طریقے سے ہوئی میٹنگ میں چین کی جانب سے پورے سال کی جانے والی سرگرمیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔ ان میں موضوعاتی میٹنگیں، برکس کے نوجوانوں سائنسدانوں کی کانفرنس ، سینئر افسران اور وزراء کی سطح کی میٹنگیں شامل ہوں گی۔ مجموعی طور پر 25 پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں سے پانچ کی میزبانی ہندوستان کرے گا۔ DPIIT برکس اسٹارٹ اپس فورم اور اختراعی علوم کے مرکز کے قیام کے لئے خاص عاملہ ایجنسی ہے۔ برکس کے نوجوان سائنسدانوں کی کانفرنس ستمبر 2022 میں ورچوئل طریقے سے ہوگی اور بنیادی طور پر جن موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ان میں کاربن پیک سے نمٹنے ، بایو میڈیسن، مصنوعی ذہانت، میٹریل سائنس اور جدید زراعت کے موضوع شامل ہیں۔
چین نے ستمبر 2022 میں برکس ایس اینڈ ٹی وزارتی میٹنگ اور سینئر افسروں کی میٹنگ کی میزبانی کی تجویز رکھی ہے۔ میٹنگ کا بنیادی موضوع سائنس اور ٹیکنالوجی سب کے لئے کھلی ، تمام لوگوں کی شمولیت والی اور ایک دوسرے کو دستیاب کرانے کو فروغ دینا ہوگا۔ وزارتی میٹنگ کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں برکس فریم ورک پروگرام (22-2015) کے تحت ہونے والے کامیاب پروجیکٹوں کے نتائج کو پیش کیا جائے گا۔
میٹنگ میں سائنسی پروگراموں کے برکس کلنڈر کو حتمی شکل دینے پر بھی بات ہوئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مہینے کے آخر تک تمام ممالک میٹنگ کی تاریخوں مقام اور اس کے خاکے کا اعلان کریں گے۔ ہندوستان نے سرِدست STIEP ورکنگ گروپ میٹنگ کے لئے 23 اور 24 مارچ اور برکس اسٹارٹ اپس فورم کی میٹنگ کے لئے مئی / جون 2022 تجویز کئے ہیں۔
****
U.No:507
ش ح۔رف ۔ س ا
(Release ID: 1790767)
Visitor Counter : 195