صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 18 JAN 2022 9:07AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 158.04 کروڑ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے  ہیں ۔

ہندوستان میں  سردست متاثرہ معاملوں کی تعداد  17,36,628 ہے۔

فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح   4.62 فیصد ہے۔

سردست ملک میں شفایابی کی شرح   94.09   فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  1,57,421مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر  3,53,94,882 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2,38,018 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر اومیکرون کے  8,891  معاملات کا پتہ لگایا گیا  ، اور گزشتہ کل کے مقابلے یہ 8.31  فیصد  کا اضافہ  درج کیا گیا۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح  (14.43) فیصد ہے ۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے افراد کی ہفتہ وار شرح (14.92فیصد) ہے ۔

اب تک کُل 70.54 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16,49,143   ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔

***************

(ش ح ۔س ک۔ر ض )

U NO: 493


(Release ID: 1790641) Visitor Counter : 172