ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے فلیگ شپ پروگرام نیشنل ٹیکنیکل  ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت اسپیلشیٹی فائبرس  اور جیوٹیکسٹائل کے شعبوں میں 20 اسٹریٹیجک پروجیکٹوں کو منظوری دی


اسپیشلٹی فائبرس 16پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے جن میں  حفظان صحت(ہیلتھ کیئر) پانچ پروجیکٹس، انڈسٹریل اینڈ پروٹیکٹیو کے چار پروجیکٹ ، انرجی اسٹوریج کے تین پروجیکٹ ، ٹیکسٹائل فضلہ کے ری سائیکلنگ کے  تین پروجیکٹ اور ایک زراعت میں اور چار پروجیکٹ جیو ٹیکسٹائل (انفراسٹکچر) میں شامل ہیں

جناب پیوئش گوئل نےکہا کہ  ہندستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کے فروغ کے لئے اکیڈمی اور صنعت کا رابطہ ضروری ہے

ملک میں ریسرچ پروجیکٹ کو راغب کرنے کے لئے  بین وزارتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے: جناب گوئل

Posted On: 17 JAN 2022 6:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17جنوری /2022ٹیکسٹائل کی وزارت نے آج ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوئش گوئل کی  صدارت میں خصوصی فائبر اور جیو ٹیکسٹائل کے شعبوں میں 30 کروڑ روپے کے 20 اسٹریٹیجک  ریسرچ پروجیکٹوں کو منظوری دی۔یہ اسٹریٹیجک تحقیقی منصوبے یا پروجیکٹ فلیگ شپ پروگرام ’’نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن‘‘ کے تحت آتےہیں۔

20 تحقیقی منصوبوں میں سے  خصوصی فائبر کے  16 پروجیکٹس کو  منظوری دی گئی ہے۔ جن میں  حفظان صحت ہیلتھ کیئر میں پانچ پروجیکٹ  انڈسٹریئل اینڈ پروٹیکٹیو  کے چار پروجیکٹ،  انرجی اسٹوریج توانائی کے ذخیرے  کے تین پروجیکٹ ،  ٹیکسٹائل فضلہ کی  ری سائیکلنگ کے تین پروجیکٹ   ایک زراعت  اور چار پروجیکٹس  جیو  ٹیکسٹائلس  کے چار پروجیکٹس (انفراسٹرکچر) شامل ہیں۔

اجلاس میں  آئی آئی ٹی ، ڈی آر ڈی او  ، بی ٹی آر اے سمیت کئی سرکردہ ہندستانی اداروں  ، سینٹرا ور ایکسی لینس اور سرکاری تنظیموں نے حصہ لیا۔ جنہوں نے ہندستانی معیشت کی  ترقی کے لئے اسٹریٹیجک ترقی کومنظوری دی اور آتم نربھر بھارت کی جانب   ایک قدم بڑھایا ، خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال صنعتی شعبوں اور حفظان صحت ، توانائی کا ذخیرہ  ،  ٹیکسٹائل فضلہ کی ری سائیکلنگ، زراعت اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

 سائنس دانوں اور تکنیکی ٹیکنالوجیز ماہرین کے   معزز گروپ سے خطاب کرتے ہوئے ’’جناب پیوش گوئل نے کہا ہندستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کے  فروغ کے لئے  صنعت اور اکیڈمیوں کا  رابطہ ضروری ہے۔  ماہرین تعلیم  ، سائنس دانوں اور  محقیقین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

جناب پیوش گوئل نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی توجہ بین الاقوامی سطح پر    اعلی ویلیو ایڈیڈ  مصنوعات پر  مرکوز ہونی چاہئے  اور مسائل کے بیانات (پروبلیم اسٹیٹ منٹس) کے ارد گرد  ذہن سازی  یعنی  برین اسٹارمنگ کا ڈھانچہ بنانا چاہیے۔ مزید برآ ں ملک میں  پروجیکٹ کو راغب کرنے کے لئے بین  وزارتی  ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل 26 مارچ 2021کو ٹیکسٹائل کی وزارت نے  78.60 آئی این آر کروڑ مالیت کے  11 تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی تھی۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno—487


(Release ID: 1790595) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil