وزارتِ تعلیم

جناب سبھاش سرکار نے سہودیہ اسکول کمپلکسوں کی ستائسویں قومی سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 17 JAN 2022 4:53PM by PIB Delhi

 

سی بی ایس ای  کے ذریعہ منعقدہ اور سہودیہ سمیتی گوالیار کی میزبانی میں سہودیہ اسکول کمپلکس پر 27 ویں قومی سالانہ کانفرنس کا سترہ جنوری 2022 کو ورچوئل طریقے سے آغاز ہوا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تعلیم کے وزیر مملکت جناب سبھاش سرکار بھی اس موقع پر بہ نفس نفیس موجود تھے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے سہودیہ سمیتی گوالیار کی جانب سے اس کانفرنس کے ورچوئل طریقے سے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔ اپنی تقریر میں انھوں نے مدھیہ پردیش میں تعلیم کے شعبے کی دین کا ذکر کیا اور سوامی وویکا نند کی تعلیمات سے شرکاء کو تحریک دی، جنھوں نے کہا تھا کہ کس طرح تعلیم ہی ہمیں انسان بناتی ہے۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران طلبا کو صداقت ، علم اور مجموعی ترقی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے وہ ترقی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ماضی میں ریاست بھر میں تعلیمی اداروں تک رسائی ہوئی اور وہ اس کانفرنس کے نتائج پر کام کرتے ہوئے ریاست کو مستقبل میں اور بھی ترقی کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

جناب سرکا رنے اپنی تقریر کا آغاز ’’آؤ کل کے بھارت کی تصویر بنائیں‘‘ سے کیا۔ انھوں نے علم، اتحاد، اجتماعی سوچ اور ثقافتی ساجھیداری کی عظیم طاقت پر زور دیا۔ جناب سرکار نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ویژن کو اجاگر کیا، جس میں رٹی رٹائی تعلیم کے بجائے جامع، مربوط، پرلطف اور آرٹ اور کھیلوں کے ذریعہ تعلیم پر توجہ دی گئی ہے۔

انھوں نے وزیر اعظم کے ذریعہ آغاز کئے گئے مائیکرولرننگ پروگرام کے بارے میں بتایا جس میں  صلاحیت پر مبنی ذریعہ تعلیم پر زور دیا جاتا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ملک بھر میں منایا جارہا ہے اور آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موضوع پر 27 ویں سی بی ایس ای سالانہ سہودیہ اسکول کمپلکس کانفرنس کا انعقاد اس کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

جناب سبھاش سرکار نے نوکلا ویتھیکا ڈیجیٹل آرٹ گیلری کا افتتاح کیا جہاں ملک بھر کے سی بی ایس ای اسکولوں کے نوجوان طلبا کی غیر معمولی فنکاری کے نمونے موجود ہیں۔ انھوں نے ایک ای سووینیر امیوتسو کا اجراء بھی کیا جو آزادی کے 75 برسوں کے موقع پر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے عنوان کے تحت ملک کے ورثے کو محفوظ رکھنے سے متعلق ہے۔

شرکاء سے سی بی ایس ای کے چیئرمین جناب منوج آہوجا نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کانفرنس کی تفصیلات، سی بی ایس ای کی پیش رفت اور سہودیہ اسکول کمپلکس کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔ جناب آہوجا نے کہا کہ سی بی ایس ای اختراعی اور بچوں پر مرکوز تعلیم پر زور دیتی ہے۔ انھوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت مہم میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دیں۔

کانفرنس کے افتتاحی  اجلاس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے پندرہ ہزار کے قریب اسکول پر نسپل شریک ہوئے۔

****

U.No:480

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1790545) Visitor Counter : 148