بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ریاست پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے  لئے عام انتخابات 20 فروری 2022 (اتوار ) کو

Posted On: 17 JAN 2022 3:24PM by PIB Delhi

دستیاب  کرائے گئے تمام حقائق پر غور کرنے کے بعد انتخابی کمیشن نے ریاست پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے لئے  2022  عام انتخابات کا اعلان  8 جنوری 2022 کوکیا  تھا جس کے تحت انتخابات  کے لئے نوٹیفکیشن 21 جنوری 2022 کو جاری کیا جاناہے اور پولنگ 14 فروری 2022 کو ہونی ہے۔

 کمیشن کو ریاستی حکومت، سیاسی پارٹیوں اور دیگر تنظیموں کی طرف سے  بہت سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شری گرو روی داس جی جینتی کی تقریبات ، جو کہ 16 فروری 2022 کو منائی جاتی ہے، میں شرکت کے لیے پنجاب سے  وارانسی  نقل و حمل  سے متعلق توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ انہوں نے اس طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے  کہ  بڑی تعداد میں عقیدت مند تقریبات سے تقریباً ایک ہفتے پہلے  ہی وارانسی  جانا شروع ہوجاتے ہیں  اور پولنگ 14 فروری 2022 کو رکھنے سے بہت بڑی تعداد میں ووٹر ووٹنگ سے محروم ہوجائیں گے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے پولنگ کی تاریخ 16 فروری 2022 کے کچھ دن بعد رکھنے  کی درخواست کی ہے۔ کمیشن نے اس سلسلے میں پنجاب کی  ریاستی حکومت اور چیف انتخابی افسر سے بھی رائے لی ہے۔

ان درخواستوں ، ریاستی حکومت  اور چیف انتخابی افسر ،  اس معاملے میں ماضی کی روایت اور تمام حقائق اور صورتحال  سے پیدا ہونے والے ان حقائق  پر غور کرنے کے بعد ، اب کمیشن نے پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے لئے عام انتخابات کا پروگرام ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے ۔:

1. نوٹیفکیشن  کی تاریخ: 25 جنوری 2022 (منگل)

2.  نوٹیفکیشن کی  آخری تاریخ: یکم فروری 2022 (منگل)

3. کاغذات کی  جانچ پڑتال کی تاریخ: 2 فروری 2022 (بدھ)

4.  نام واپس لینے کی تاریخ: 4 فروری 2022 (جمعہ)

5. پولنگ کی تاریخ: 20 فروری 2022 (اتوار)

ووٹوں کی گنتی 10 مارچ 2022 (جمعرات) کو ہوگی۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:479)


(Release ID: 1790514) Visitor Counter : 171