PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19  سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 14 JAN 2022 6:12PM by PIB Delhi

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 155.39 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
  • بھارت میں سردست کووڈ سے متاثر افراد کی تعداد 1272073 ہے
  • بھارت میں متاثرہ معاملوں کا فیصد  3.48 فیصد ہے
  • صحت یابی کی شرح 95.20فیصد ہے
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 109345 افراد صحت یاب ہوئے ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34824706  ہے
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 264202  معاملے سامنے آئے ہیں
  • اب تک  اومیکرون کے کل 5753 معاملات کا پتہ چلا ہے، کل سے 4.83 فیصد کا اضافہ  ہوا ہے
  • جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی یومیہ شرح  14.78  فیصد ہے
  • ہفتہ وار  جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح  11.83فیصد ہے
  • اب تک کل  69.90 کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1787457 نمونوں کی جانچ کی گئی

Description: Image

Description: Image

 

ہندوستان میں مجموعی طورپر کووڈ19 ٹیکہ کاری 155.39  کروڑ سے تجاوز کرگئی

گزشتہ 24 گھنٹے میں 73 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

صحت یابی کی شرح 95.20 فیصد ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں 264202  معاملے درج کئے گئے

اب تک اومیکرون کے کل 5753 معاملات درج کئے گئے ہیں، اس میں کل سے 4.83 فیصد کا اضافہ ہو اہے

بھارت میں سرددست متاثرہ معاملوں کی تعداد  1272073  ہے

سردست ہفتہ وار متاثرہ معاملوں کی تعداد  11.83  فیصد ہے

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  73 لاکھ سے زیادہ (7308669)  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی  آج صبح  7 بجے  تک بھارت میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 155.39 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

یہ کامیابی  16659387 سیشن کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے۔ آج صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی تعداد کی تفصیل اس طرح  ہے:

 

مجموعی طور پر ویکسین ڈوز کی کوریج

ہیلتھ کیئر ورکرز

پہلی ڈوز

1,03,89,851

دوسری  ڈوز

97,68,352

احتیاطی ڈوز (بوسٹر ڈوز)

14,72,348

پیش پیش رہنے والے ورکرز

پہلی ڈوز

1,83,88,501

دوسری  ڈوز

1,70,28,660

احتیاطی ڈوز (بوسٹر ڈوز)

10,80,733

15 سے 18 سال کی عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

3,14,83,560

18 سے 44 گروپ کے عمر کے افراد

پہلی ڈوز

52,15,18,598

دوسری  ڈوز

36,31,10,223

45 سے 59 گروپ کے عمر کے افراد

پہلی ڈوز

19,70,42,104

دوسری  ڈوز

15,92,79,748

60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

12,27,95,849

دوسری  ڈوز

9,98,12,738

احتیاطی ڈوز (بوسٹر ڈوز)

8,10,554

احتیاطی ڈوز (بوسٹر ڈوز)

33,63,635

میزان

1,55,39,81,819

 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 109345  مریض صحت یاب ہوئے اور عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد اب 34824706  ہے۔

اس کے نتیجے میں بھارت میں صحت یابی کی شرح 95.20  فیصد ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C698.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 264202  نئے معاملے سامنے آئے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VYFG.jpg

سردست بھارت میں کل متاثرہ معاملوں میں سے موجودہ متاثرہ معاملوں کی تعداد 1272073 ہے۔ ملک میں متاثرہ معاملوں کی شرح 3.48 فیصد ہے ۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036F6A.jpg

پورے ملک میں جانچ کی صلاحیت میں لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1787457 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک 69.90 کروڑ(6990999084) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ سردست ملک میں ہفتہ وار متاثرہ معاملوں کی شرح  11.83  فیصد ہے اور یومیہ متاثرہ معاملوں کی شرح  14.78 فیصد ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ETKT.jpg

 

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1789819

 

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ۔19 سے متعلق تازہ ترین معلومات

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 157.50 کروڑ ٹیکے فراہم کئے گئے

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  15.17 کروڑ سے زیادہ بچے ہوئے اور غیراستعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ19 ٹیکہ کاری کے دائرے کوبڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ ملک گیر سطح پر کووڈ19 ٹیکہ کاری 16 جنوری 2021 سے شروع ہوئی تھی۔ سبھی لوگوں کو کووڈ 19 کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع ہوا تھا ۔ ٹیکہ کاری مہم  زیادہ ٹیکوں کی دستیابی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکے کی پیشگی دستیابی کے ذریعہ بڑھائی گئی ہے جس سے کہ وہ بہتر منصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین کی سپلائی چین کو آسان بناسکیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصہ کے طور پر بھارت سرکار کووڈ کے مفت ٹیکے فراہم کرکے ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کررہی ہے۔ سبھی لوگوں کو کووڈ19 کی ٹیکہ کاری کے مہم کے نئے مرحلے کے تحت مرکزی حکومت ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت سپلائی کرے گی ۔ حکومت ملک  میں ویکسین تیار کرنے والوں کے ذریعہ تیار کئے جارہے75 فیصد ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور انہیں مفت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کرے گی۔

 

ویکسین ڈوز

 

(14 جنوری 20222 تک )

سپلائی کئے گئے ڈوز

1575062435

بچے ہوئے ٹیکوں کی دستیابی

151725871

 

بھارت سرکار کے ذریعہ اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 157.50 کروڑ  (1575062435) ٹیکے فراہم کئے گئے ۔ یہ ٹیکے مفت فراہم کئے گئے ہیں اور براہ راست ریاستی خریداری کے زمرے کے تحت فراہم کئے گئے ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی  15.17  کروڑ(151725871) بچے ہوئے اور غیراستعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں جنہیں ابھی لگایا جانا باقی ہے۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1789813

 

کووڈ – 19 مفروضات بمقابلہ حقائق

میڈیا کی  وہ رپورٹیں، جن میں کووڈ – 19  کے باعث ہونے والی  اموات  کی تعداد  کم بتانے کی بات کی گئی ہے،قطعی غیر درست، بے بنیاد اور  گمراہ کن ہیں

ہندوستان میں ، گرام پنچایت، ضلع اور ریاستی سطح پر  جنم اور موت کی جانکاری کے لئے باقاعدہ  ایک جامع نظام ہے

بہت سی ریاستوں نے  باقاعدگی کے ساتھ  اپنے یہاں ہونے والی اموات کی تعداد کو، دوبارہ منظم کیا ہے اور وسیع تر  شفاف طریقے سے، اموات کا  درست  اعداد وشمار فراہم کیا ہے

 

میڈیا میں کچھ ایسی  خبریں آرہی ہیں، جن میں یہ الزام لگایا ہے کہ  اُن لوگوں کی  اصل  تعداد  کو  نمایاں طور پر  کم کر کے  ظاہر کیا جا رہا ہے، جو  کووڈ  - 19 کی پہلی  دو لہروں میں اس بیماری سے ہندوستان میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں دعویٰ  کیا گیا ہے کہ  حتمی تعداد  وسیع  طور پر  زیادہ  ہو سکتی ہے، جو   تقریبا 3  ملین سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ  اس  طرح کی خبریں  گمراہ  کن   اور  بے بنیاد ہیں۔ وہ  حقائق  پر مبنی نہیں  ہیں  اور نوعیت کے اعتبار سے ضرر رساں  ہیں۔ ہندوستان میں  جنم اور موت  کی  رپورٹنگ  کا ایک انتہائی جامع  نظام موجود  ہے، جو  گرام پنچایت سطح سے ضلع  سطح نیز ریاست کی سطح تک باقاعدگی کے ساتھ  کام کرتا ہے ۔ یہ تمام  مشق  ہندوستان کے  رجسٹرار  جنرل (آر جی آئی)  کی مجموعی نگرانی کے تحت  کی جاتی ہے۔ مزید بر آں حکومت ہند  کووڈ  سے ہونے والی  اموات کی  زمرہ بندی کے لئے  ایک جامع  تشریح  رکھتی ہے، جسے مرکزی طور پر  تیار کیا جا رہا ہے۔ کووڈ – 19  سے ہونے والی اموات میں  اعداد بقایا جاتا  کا اعداد وشمار  بڑے پیمانے پر  مختلف  اوقات  میں ریاستوں کے ذریعہ  پیش کیا جاتا ہے، جسے  باقاعدگی کی بنیادی حکومت ہند کے اعداد شمار کے ساتھ  منظم کیا جا رہا ہے۔ ریاستوں کی بڑی تعداد   نے  باقاعدگی کے ساتھ  اپنے یہاں ہونے والی اموات کی تعداد کو  دوبارہ منظم کیا ہے اور  بقایا اموات کی  ایک وسیع  شفاف  طریقے سے  خبریں فراہم کی ہیں۔ لہذا  اس طرح کی اموات کو  کم تعداد  میں رپورٹ سے تعبیر کرنا، بے بنیاد  اور  بلا توجیح ہے ۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ  ہندوستانی  ریاستوں کے درمیان  کووڈ کے معاملات   کے لوڈ  اور منسلک  اموات میں  واضح  فرق  ہے۔ تمام ریاستوں کو  ایک ہی  زمرے میں  رکھنے کے مفروضے کا مطلب کم اموات کی  خبریں  دینے والی  اُن ریاستوں کے ساتھ  دیگر  کے اعداد وشمار کو  منسلک کرنا ، جن میں  یہ تعداددوبارہ منظم کر کے  تبدیل کی جاسکتی ہے، جب کہ  غلط نتائج کو  درست کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے لئے : https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1789899

 

 

کووڈ – 19 مفروضات بمقابلہ حقائق

میڈیا کی وہ رپورٹیں، جن میں یہ کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں ویکسین کی  قلت ہے، حقیقتاً درست نہیں ہیں؛ یہ ریاست میں ویکسین کی  ڈوزز کے دستیاب اسٹاک کی حقیقی   عکاسی نہیں کرتی

مہاراشٹر میں کو-وکسین کی 24  لاکھ سے زیادہ  غیر استعمال شدہ  ڈوزز  دستیاب ہیں؛  6.35 اضافی  ڈوزز  آج موصول ہوئے ہیں

 

کچھ میڈیا رپورٹوں میں  یہ  الزام لگایا ہے کہ  مہاراشٹر میں  ویکسین کی قلت ہے، ان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین کی کمی کے باعث  سرکار ریاست میں  ٹیکہ کاری  میں  اضافہ نہیں کرسکتی۔ ایسی خبریں درست نہیں ہیں  بلکہ   قطعی غلط ہیں۔

یہ واضح کیا جاتا ہے  کہ، آج (14 جنوری 2022)  دستیاب خبروں کے مطابق  مہاراشٹر کے پاس  کو- وکسین کے  24  لاکھ سے زیادہ  غیر استعمال شدہ  ڈوزز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ  آج  6.35  لاکھ اضافی  ڈوزز  موصول ہوئے ہیں۔ کو-وِن پر  دستیاب  ان کے  ہفتہ وار  استعمال کے اعداد  وشمار کے مطابق، 15  سے 17  سال کی عمر کے  اہل مستفیدین اور  احتیاطی  ٹیکہ  کاری  کے ضمن میں، مہاراشٹر  کے ذریعہ کو- وکسین  کااوسطاً  استعمال تقریبا  2.94  لاکھ  ڈوزز  یومیہ ہے۔ لہذا  اہل مستفیدین کو  ، کو-وکسین  کا ٹیکہ لگانے کے لئے ریاست کے پاس  تقریبا  10  روز  کے لئے ویکسین  کے مناسب  ڈوز  موجود ہیں۔

 مزید  بر آں کووی شیلڈ کے ضمن میں آج کے مطابق  ،  ریاست کے پاس   1.24  کروڑ  غیر استعمال شدہ  اور  بیلنس ڈوزز  دستیاب ہیں۔ روزانہ  3.57  لاکھ  کی تعداد میں  اوسطا  ٹیکہ کاری کے ساتھ  یہ اسٹاک  مستفیدین کے لئے  30  دنوں سے زیادہ  تک  کے لئے کافی ہوگا ، جنہیں  ویکسین لگایا جانا ہے، لہذا  میڈیا کی خبریں حقیقتاً  درست نہیں ہیں اور یہ  مہاراشٹر کے  پاس  بیلنس  اور  غیر استعمال شدہ  کووڈ  ویکسین کے ڈوزز  کی دستیاب  اسٹاک کی  درست  ترجمانی نہیں کرتیں۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1789904

****

ش ح۔ م ع ۔ ن ا

U.No: 473


(Release ID: 1790469) Visitor Counter : 166