سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری 17 جنوری 2022 کو جنوبی خطے کے لیے پی ایم۔گتی شکتی کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 JAN 2022 8:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 جنوری 2022:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) 17 جنوری 2022 جنوبی خطے کے لیے پی ایم۔گتی شکتی کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں وزارت جنوبی خطے میں پی ایم ۔ گتی شکتی کے لیے اپنے لائحہ عمل اور پروجیکٹوں پر غورو خوض کرے گی۔

ورچووَل طریقے سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا آغاز سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کریں گے اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس بومئی، پڈوچیری کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندر راجن ، پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسامی، ایم او ایس (آر ٹی ایچ اور شہری ہوابازی) جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، مختلف ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء، سکریٹری آر ٹی ایچ جناب گری دھر ارمانے، خصوصی سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی جناب امرت لال مینا اور حکومت ہند و ریاستی حکومتوں کی مختلف بنیادی وزارتوں کے افسران اس تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں حصہ لینے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انڈمان اور نکوبار جزائر، آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالا، لکشدویپ، مہاراشٹر، پڈوچیری، تمل ناڈو اور تلنگانہ شامل ہیں۔ دن بھر چلنے والی اس کانفرنس میں پروگرام کے مختلف پہلوؤ ں پر پینل میں تبادلہ خیالات ہوں گے، جس میں مرکز اور ریاست کے افسران اور حصہ داران شامل ہوں گے۔

پی ایم گتی شکتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں ریاستوں کا اہم کردار ہے۔ کانفرنس کا مقصد ریاستی سطح پر پی ایم۔گتی شکتی ادارہ جاتی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں سے ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے تمام بنیادی ڈھانچہ وزارتوں کے پروجیکٹوں کی مکمل منصوبہ بندی، انتظام اور وقت کے تعین کے لیے ریاستی ماسٹر پلان کے لیے ایک روڈمیپ تیار کرنا ہے۔ اس سے پروجیکٹ کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے اور وقت پر مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ملٹی ماڈل کنکٹویٹی کے لیے ’’پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی)‘‘ کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد، 21 اکتوبر 2021 کو، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو منظوری دی جس میں  اس ماسٹر پلان کا آغاز، نفاذ،  نگرانی اور ملٹی ماڈل کنکٹیوٹی کے لیے تعاون پر مبنی میکنزم بھی شامل ہیں۔ نفاذ کے  لیے ادارہ جاتی فریم ورک میں سکریٹریوں کا بااختیار گروپ (ای جی او ایس)، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) اور مطلوبہ تکنیکی مہارت کے ساتھ ٹکنیکل سپوٹ یونٹ (ٹی ایس یو)  شامل ہیں۔

پی ایم۔ گتی شکتی این ایم پی کا مقصد ملٹی ماڈل کنیکٹیوٹی اور آخری میل تک کنکٹیویٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے محکمہ جاتی جمود کو توڑنا اور پروجیکٹوں کو مزید جامع اور مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دینا ہے۔ یہ اسکیم لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے اور صارفین، کاشتکاروں، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کاروبار میں مصروف لوگوں کو زبردست اقتصادی فوائد بہم پہنچانے میں مدد کرے گی۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 449


(Release ID: 1790317) Visitor Counter : 171