بھاری صنعتوں کی وزارت
وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت اور صاف ستھرے اور ماحولیات کے لئے سازگار مستقبل کے ویژن کو شرمندۂ تعمیر کرنے کی ضرورت:بھاری صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
ڈاکٹر ایم این پانڈے نے بی ایچ ای ایل کے اندرون ملک تیار ہندوستان کے اولین کول ٹو میتھنول پائلٹ پلانٹ کو آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر قوم کے لئے وقف کیا
بی ایچ ای ایل ہندوستان کے ماحولیات سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرے گا: ڈاکٹر ایم این پانڈے
انھوں نے بی ایچ ای ایل کی حیدرآباد یونٹ کے زیر اہتمام ایک نمائش ’’آتم نربھر بھارت کے تحت تیار مصنوعات‘‘ کا بھی افتتاح کیا
Posted On:
15 JAN 2022 6:12PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کی جاری تقریبات کے حصے کے طور پر بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے آج ہندوستان کے اولین بی ایچ ای ایل کے ذریعہ تعمیر شدہ کول ٹو میتھنول پائلٹ پلانٹ، کو قوم کے لئے وقف کیا ۔ ڈاکٹر نلن سنگھل سی ایم ڈی ، بی ایچ ای ایل، جناب جتیندر سنگھ، جوائنٹ سکریٹر ، بھاری صنعتوں کی وزارت، بی ایچ ای ایل کے بورڈ کے فنکشن ڈائریکٹرز اور بھاری صنعتوں کی وزارت اور بی ایچ ای ایل کے اعلیٰ افسران ورچوئل طریقے سے منعقدہ اس تقریب میں شامل ہوئے۔
ڈاکٹر پانڈے نے بی ایچ ای ایل کی حیدرآباد یونٹ کے زیر اہتمام ایک نمائش کا افتتاح بھی کیا جس کا موضوع ہے ’’آتم نربھربھارت کے تحت تیار مصنوعات‘‘۔ اس کے علاوہ تلنگانہ خطے سے تعلق رکھنے والے جدوجہد آزادی کے گمنام سورماؤں کے بارے میں ایک آڈیو۔ ویزول پروگرام میں پیش کیا گیا ۔ اس پروگرام کو لائیو ویب کاسٹ کیا گیا تھا۔اور ہزاروں ملازمین نے براڈ کاسٹ کے ذریعہ پروگرام دیکھا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت اور کلین اور گرین مستقبل کے ویژن کو روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ویژن کو پورا کرنے کے لئے مینوفیچرنگ شعبے کا اہم کردار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی میک ان انڈیا اور آتم نربھربھارت جیسی اسکیموں کے ذریعہ اس سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ جناب پانڈے نے کہا کہ کیپٹل گڈز صنعت مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سب سے بڑے انجینئرنگ اور مینوفیچرنگ ادارے کے طور پر بی ایچ ای ایل کا حکومت کے ویژن کی تکمیل میں بہت اہم رول ہے۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ وزیر اعظم کے حال ہی میں اختتام پزیر سی او پی 26 میٹنگ میں اعلان کردہ ماحولیاتی وعدوں کو پورا کرنے میں بی ایچ ای ایل آتم نربھر بھارت کی تعمیر ک جانب ایک اہم رول ادا کرے گا۔
ڈاکٹر نلن سنگھل، سی ایم ڈی، بی ایچ ای ایل نے اے کے اے ایم آئکونک ویک تقریبات میں بتاتے ہوئے بھاری صنعتوں کی وزارت اور حکومت کی جانب سے بی ایچ ای ایل کی لگاتار مدد کے لئے شکریہ ادا کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحقیق وترقی ہمیشہ بی ایچ ای ایل کی بنیادی طاقت رہی ہے اور بی ایچ ای ایل وزیر اعظم کے ’’پنچامرت‘‘ویژن۔اقوام متحدہ ماحولیات کی تبدیلی کانفرنس ۔(26-COP) کو حاصل کرنے کے راستے پر قائدانہ کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
زیر اعشاریہ دو پانچ ٹی پی ڈی صلاحیت والے سی ٹی ایم پائلٹ پلانٹ میں، جو اندرون ملک تیار اور بی ایچ ای ایل کے ذریعہ نصب کیا گیا ہے، اس وقت ہائی ایش ہندوستانی کوئلے سے 99 فیصد سے زیادہ خالص میتھنول تیار کیا جارہا ہے۔ ہائی ایش ہندوستانی کوئلے کو گیسی فکیشن روٹ کے ذریعہ میتھنول میں بدلنے کا کام ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹیکنالوجی ہے۔
****
U.No:439
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1790252)
Visitor Counter : 220