نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیکشا ڈاگر، یش گھنگس کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا

Posted On: 13 JAN 2022 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/جنوری 2022 ۔ ہریانہ کی گولفر دیکشا ڈاگر اور جوڈوکا یش گھنگس کو بالترتیب کور اور ڈیولپمنٹ گروپوں میں ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) میں شامل کیا گیا ہے۔

اکیس سالہ بائیں ہاتھ کی کھلاڑی دیکشا ڈاگر ہریانہ کے جھجر کی باشندہ ہیں۔ محترمہ ڈاگر 2017 کے سمر ڈیف لمپکس کی سلور میڈلسٹ ہیں اور گزشتہ سال اولمپک کھیلوں میں 50ویں مقام پر رہی تھیں۔ اس دوران ہریانہ کے پانی پت سے آگے بڑھتے ہوئے خود کو میٹ پر ثابت کرنے کے لئے یش آگے آئے۔

کھیل کی مرکزی وزارت خاص طور پر ہر قومی کھیل فیڈریشن کے ٹریننگ اور کمپٹیشن کے سالانہ کلینڈر (اے سی ٹی سی) کے تحت ایلیٹ ایتھلیٹوں کو مدد کرتی ہے۔ ٹی او پی ایس ان شعبوں میں ایتھلیٹوں کی مدد کرتی ہے جو اے سی ٹی سی کے تحت نہیں آتے ہیں اور ایتھلیٹوں کی غیرمتوقع ضرورتوں کی تکمیل کرتے ہیں، کیونکہ وہ اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کی تیاری کرتے ہیں۔

بجرنگ اور سنیل کے لئے مالی مدد

وزارت کھیل کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے پہلوانوں – بجرنگ پنیا اور سنیل کمار کو فارین ایکسپوزر ٹریننگ کے لئے مالی مدد کی منظوری دی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پنیا کے لئے اس سے قبل بزی سیشن سے قبل ماسکو میں 26 روزہ تربیتی کیمپ کے لئے 7.53 لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی تھی۔ اب انھیں 27 دسمبر سے جاری کیمپ کے لئے اضافی 1.76 لاکھ روپئے کی مدد دی گئی ہے۔ 26 روزہ کیمپ کا اختتام جنوری 2021 میں ہوگا۔

بجرنگ کے ساتھ بالترتیب اسپیئرنگ پارٹنر اور فیزیوتھیریپسٹ جتیندر اور آنند کمار گئے ہیں۔ بجرنگ یو ڈبلیو ڈبلیو رینکنگ مقابلوں، برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہانگ ژو، چین میں ایشیائی کھیلوں سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ بجرنگ نے کہا ’’مجھے اس فروری میں اٹلی اور ترکی میں رینکنگ سیریز اور پھر اپریل میں منگولیا میں ایشیائی چمپئن شپ میں حصہ لینا ہے۔ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے جارہا ہوں، کیونکہ میرا ہدف پیرس 2024 میں اپنے تمغے کا رنگ تبدیل کرنا ہے۔‘‘

گریکو- رومن پہلوان سنیل کمار کو اس دوران رومانیا اور ہنگری میں اسپیئرنگ (اضافی) ساجھے دار اور کوچ کے ساتھ ایک خصوصی تربیتی کیمپ کے لئے 10.85 لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ سنیل، جو ٹی او پی ایس ڈیولپمنٹ گروپ کا حصہ ہیں، مجوزہ یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ رینکنگ ایونٹس کی تیاری کے لئے فارین ایکسپوزر ٹرپ کا استعمال کریں گے۔

سنیل نے سینئر نیشنل چمپئن شپ 2019 اور 2020، ایشین چمپئن شپ 2020 اور سینئر نیشنل میں 2021 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.382

 


(Release ID: 1789777) Visitor Counter : 164