وزارتِ تعلیم
جناب سبھاس سرکارنے سوو چھ ودیالیہ پُرسکار 22-2021 کاآغاز کیا
Posted On:
12 JAN 2022 7:02PM by PIB Delhi
جناب سبھاس سرکار، وزیرمملکت برائے تعلیم نے آج ورچوئل طورپر سووچھ ودیالیہ پُرسکار( ایس وی پی) 22-2021 کاآغاز کیا۔ محترمہ انیتاکراول ، سکریٹری (ایس ای اینڈ ایل ) اورتمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور یونیسیف کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ۔
جناب سرکارنے ایوارڈ کا آغاز کرتے ہوئے اسکولوں میں پانی ، صفائی اور حفظان صحت کی اہمیت پرزوردیاکیونکہ طلبہ کی صحت ، ان کی حاضری ، ڈراپ آؤٹ شرح اورسیکھنے کے نتائج میں اس کا اہم کردارہے ۔ اسکولوں میں پانی ،صفائی اورحفظات صحت کی سہولیات کی گنجائش ایک صحت مند اسکولی ماحول کی ضمانت دیتی ہے اورطلبہ کی بیماریوں بشمول کووڈ -19 سے حفاظت کرتی ہے ۔ جناب سرکار نے زوردے کر کہا کہ سووچھ ودیالیہ پُرسکار ان اسکولوں کومنظوری ، ایوارڈ دینا اورحوصلہ افزائی کرتاہے ، جنھوں نے پانی صفائی اورحفظات صحت کے میدان میں مثالی اورنمایاں کام انجام دیاہے ۔ نیز ایسے اسکولوں کو مستقبل میں مزید بہتری کے لئے بینچ مارک اورروڈ میپ مہیا کرتاہے ۔
صفائی کے بارے میں خود کی حوصلہ افزائی اوربیداری پیداکرنے کی غرض سے سووچھ ودیالیہ پُرسکار ( ایس وی پی ) 17-2016 میں محکمہ اسکولی تعلیم اورخواندگی کے ذریعہ پہلی بارقائم کیاگیاتھا ۔
ایس وی پی کے تحت 22-2021 میں اسکولوں کے تمام زمروں یعنی سرکاری ، سرکارسے امداد یافتہ اور نجی اسکولوں کے لئے دونوں دیہی اورشہری علاقوں میں کھلا ہواہے ۔ اسکولوں کا اندازہ 6ذیلی اقسام میں ایک آن لائن پورٹل اورموبائل ایپ کے ذریعہ لگایاجائے گا۔پانی ،صفائی ، صابن سے ہاتھ دھونا ، آپریشن اوردیکھ بھال ، رویہ کی تبدیلی اورصلاحیت کی تعمیر اورکووڈ -19 کی تیاری ، رسپانس اورنظام سے متعلق ایک نئی اضافہ شدہ قسم مجموعی اسکور اوردرجہ بندی خود کارطریقے سے پیداکریں گے ۔ اسکولوں کو مارچ 2022تک کافی وقت دیاگیاہے تاکہ وہ ایوارڈ لئے مناسب اور محفوظ وقت میں درخواست دے سکیں ۔
اسکولوں کوعالمی طورپر منظورشدہ ایک فائیو اسٹار ریٹنگ نظام کے تحت ضلع ریاست اورقومی سطح پرایوارڈ سے نوازاجائیگا ۔ نیزہراسکول کو شرکت کاایک سرٹیفکیٹ دیاجائے گا۔ جس میں زمرہ وار اسکور اوراسکول کی مجموعی درجہ بندی کو دکھایاجائیگا ۔ اس سے اسکولوں میں بہترپانی ، صفائی اور حفظان صحت کے پائیدار عمل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔
مجموعی زمرے کے تحت اس سال قومی سطح پر 40اسکولوں کو ایوارڈکے لئے منتخب کیاجائیگا ۔ سمگراسکشا اسکیم کے تحت ، اس سال اسکولوں کے لئے ایوارڈ رقم کوہراسکول کے لئے 50000 سے 60000 روپے تک بڑھادیاگیاہے ۔ نیز پہلی بار 6 ذیلی اقسام وار ایوارڈس کو متعارف کرایاگیاہے ، جس کی رقم ہراسکول کے لئے 20000روپے ہے ۔
****************
(ش ح ۔ اک ۔ ع آ)
U-360
(Release ID: 1789614)
Visitor Counter : 201