نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پڈوچیری میں 25ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کا افتتاح کیا


آج کے نوجوان ’کرسکتاہوں’جذبے سے لبریز ہیں، جو ہر نسل کے لئے تحریک کا ذریہ ہے:وزیر اعظم

وزیر اعظم کے ذریعے اسٹارٹ-اپ انڈیا پر خصوصی زور دیئے جانے سے ہندوستان دنیا کے اعلیٰ تین اسٹارٹ-اپ ممالک میں شامل ہوا:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 12 JAN 2022 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍جنوری؍2022:

 

اہم نکات:

  • اس پروگرام میں پڈوچیری کی گورنر ڈاکٹر تملی سائی سندرراجن اور پڈوچیر ی کے وزیر اعلیٰ جناب رنگا سوامی اورنوجوانوں کے امور و کھیل کے  وزیر مملکت  جناب نستھ پرمانک بھی شامل ہوئے۔

 

وزیر جناب نریندر مودی نے آج پڈوچیری میں 25ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔آج سوامی وویکا نند کا یوم پیدائش ہے۔اس دن کو نیشنل یوتھ ڈے کی شکل میں منایا جاتا ہے۔اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے ’’میرے سپنوں کا بھارت‘‘اور ’’ہندوستانی جدوجہد آزادی کے گمنام ہیرو‘‘پر منتخب شدہ مضامین کا اجراء کیا۔ان مضامین کو مذکورہ دو موضوعات پر ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے ذریعے پیش کردہ مضامین میں سے منتخب کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے پڈوچیری میں ایم ایس ایم ای وزارت کے ایک ٹیکنالوجی مرکز کا بھی افتتاح کیا، جسے تقریباً 122کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے تقریباً 23کروڑ روپے کی لاگت سے پڈوچیری سرکار کے ذریعے تعمیر شدہ اوپن –ایئر تھیٹر آڈیٹوریم –پیرون تھلائیورکام راجر منی منڈپم  کا ابھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، جناب نارائن رانے، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور جناب نستھ پرمانک، ڈاکٹر تمیلی سائ  سندر راجن، پڈوچیری کے وزی اعلیٰ جناب این رنگا سوامی، ریاست کے وزیر اور ممبر پارلیمنٹ موجود تھے۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کے شہریوں کو نیشنل یوتھ ڈے کی مبارکباد دی۔ سوامی وویکا نند کو سلام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس سال میں ان کا یوم پیدائش مزید تحریک کا ذریعہ بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے اس سال کی اضافی اہمیت کو اُجاگر کیا، کیونکہ جناب اربندو کے 150ویں یوم پیدائش کا جشن اور مہاکوی سبرامنیم بھارتی کی 100ویں برسی اسی سال پڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا’’ ان دونوں شخصیتوں کا پڈوچیری سے خاص رشتہ رہا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے ادبی اور روحانی سفر کے ساجھے دار رہے ہیں۔’’

 

01.jpg

 

اس قدیم ملک کی نوجوان شناخت کے بارے میں تقریر کرتےہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کو ایک امید اور یقین کی نظر سے دیکھتی ہے، کیونکہ ہندوستان کے عوام کی اکثریت نوجوان ہے اور ہندوستان کا دل بھی نوجوان ہے۔ہندوستان اپنی اہلیت کے اعتبار سے بھی نوجوان ہے اور اپنے خوابوں سے بھی نوجوان ہے۔ہندوستان اپنی فکر سے بھی نوجوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سوچ و فلسفہ نے ہمیشہ تبدیلی کو تسلیم کیا ہے اور اس کی قدامت میں بھی جدت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہمیشہ ضرورت کے وقت آگے آئے ہیں، جب بھی قومی فکر میں تقسیم ہوتی ہے، شنکر جیسے نوجوان سامنے آتےہیں اور آدی شنکراچاریہ کی شکل میں ملک کو اتحاد کے ڈور میں پرو تے ہیں۔ ظلم کے دور میں گورو گوبند سنگھ جی صاحب زادے جیسے نوجوانوں کی قربانی آج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہے۔جب ہندوستان کو اپنی آزادی کے لئے قربانی کی ضرورت تھی، بھگت سنگھ، چندر شیکھرآزاد اور نیتا جی سبھاش جیسے نوجوان انقلابی ملک کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کے لئے آگے آئے۔وزیر اعظم نے کہا جب کبھی ملک کو روحانی بیداری کی ضرورت ہوتی ہے، اربندو اور سبرامنیم بھارتی جیسی شخصیتیں سامنے آتی ہیں۔

وزیر اعظم نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی خوشحالی کی داستان لکھ رہے ہیں۔ پوری دنیا کے یونیکارن ایکو سسٹم میں ہندوستانی نوجوانون کا جلوہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے نوجوان ’کرسکتا ہوں‘کےجذبے سے لبریز ہیں، جو ہر نسل کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔

وزیر اعظم کا پورا خطاب دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں

 

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1789347

 

02.jpg

 

جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اپنے خطاب کے دوران نوجوانوں کے قومی دن کے اہم موقع پر نوجوانوں کو خطاب کرنے کےلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔جناب ٹھاکر نے کہا کہ سوامی وویکا نند ہم سب کے لئے تحریک کا عظیم ذریعہ ہیں، جن کا یوم پیدائش 12جنوری کو نوجوانوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔کھیل کے وزیر جناب ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں سوامی وویکا نند کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔  جنہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے پیغام اور نظریے کو پیش کیا۔جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جہاں ہمارا ملک، ہمارے وزیر اعظم  کی باصلاحیت قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، وہیں ملک کے نوجوان بھی وزیراعظم کی رہنمائی میں ملک کو ایک نئی سمت دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہم آزادی کا امرت مہوتسو منان رہے ہیں۔ ایسے وقت میں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ملک کی آزادی کے لئے لاکھوں نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ ایسے میں ملک کے نوجوانوں کو آزادی کے 100ویں سال کے موقع تک ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کےلئے سخت محنت کرنی چاہئے۔

 

 

03.jpg

 

جناب انوراگ ٹھاکر نے دہرایا کہ وزیر اعظم کے لئے کھلاڑیوں کا ایک خصوصی مقام ہے اور نوجوان ان کے دل میں بستے ہیں۔ ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔وہیں وزیر اعظم کے فٹ انڈیا ابھیان ، فٹنس کا ڈوز ، آدھا گھنٹہ روز  اور کھیلو انڈیا پروگرام کے منتر نے ملک کے نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دیا ہے۔

 

 

جناب ٹھاکر نے آگے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکل انڈیا کو بڑھاوا دیا ہے، جس سے کروڑوں نوجوانوں کو صلاحیت سازی فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اسٹارٹ –اپ انڈیا پروگرام کے لئے وزیر اعظم کے ذریعے خصوصی زور دیئے جانےسے ہندوستان دنیا کے اعلیٰ تین اسٹارٹ-اپ ممالک میں شامل ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے شاعر، محب وطن، فلسفی، مہارشی اور یوگ گرو جناب اربندو کی عظمت پر بھی روشنی ڈالی ، جن کا 150واں یوم پیدائش بھی منایا جارہاہے۔

پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگا سوامی نے کہا کہ پڈوچیری اس طرح کے امید افزا پروگرام کی میزبانی کرکے فخر محسوس کررہا ہے اور ذاتی طور سے وہ اس عظیم یووا بھارت نرمان پروگرام کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’کردار کے بغیر تعلیم، دان کے بغیر دولت، اخلاق بغیر کاروبار، انسانیت کے بغیر سائنس بے کار ہی نہیں خطرناک بھی ہیں۔ ‘‘ جناب رنگا سوامی نے کہا کہ کردار، دان، اخلاق ، انسانیت، ایمانداری اور کچھ نہیں ، بلکہ ایک آئیڈیل ہندوستانی نوجوان کے لئے اہم اقدار ہیں اور  بااختیار نوجوان میں یہ تمام خصوصیات ہوں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پڈوچیری نے جددوجہد آزادی کے دوران کئی عظیم لیڈروں کا تحفظ کیا ۔ مہارشی جناب اربندو ، مہاکوی بھارتی ، وی وی ایس ایّر جیسے عظیم لیڈر انگریزوں کی گرفت سے بچ کر پڈوچیری مرکز کے زیر انتظام ریاست میں رہتے تھے۔ پڈوچیری کو قبولیت کے طور سے معلومات کی سرزمین یا وید بھومی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود کو باعزت محسوس کررہےہیں کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم پڈوچیری کے اس پاکیزہ مقام پر ’کام راج مانی منڈپم‘کا افتتاح کررہے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 341)


(Release ID: 1789496) Visitor Counter : 113